پاکستان
مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف کی جلد فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے لیے ریلیف کی رقم دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے، ریلیف کی رقم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہمی کا آغاز کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مؤثر اور شفاف نظام کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں کو سبسڈی کی ڈیجیٹل منتقلی شروع کر دی گئی ہے ، گڈز ٹرانسپورٹ کے ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کو بھی سبسڈی کی ڈیجیٹل منتقلی شروع کر دی گئی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف کی جلد فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کفایت شعاری و سادگی کے اقدامات سے بچائی گئی رقم کو عوام پر خرچ کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس کو عوامی ریلیف کے اقدامات کے نفاذ پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور بریفنگ دی گئی کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب ذخائر موجود ہیں۔
-
پاکستان3 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

