Connect with us

تازہ ترین

اسرائیلی حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت اور مجتبیٰ خامنہ ای کے بچ جانے کی تفصیلات سامنے آگئیں

iran

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ  ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت اور ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کے اس حملے میں بچ جانے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔

امریکی اخبا واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے عسکری کمانڈرز نے جنگ کی ابتدائی منصوبہ بندی میں ہی ایران کی قیادت کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری اسرائیل کے سپرد کر دی تھی۔

اخبار کے مطابق اس فیصلے کی بنیاد اسرائیل کی دہائیوں پر محیط خفیہ کارروائیوں اور عسکری مہارت تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 28 فروری کو اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے تہران کے وسط میں واقع ایک کمپلیکس پر  میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں علی خامنہ ای کی 37 سالہ قیادت کا خاتمہ ہو گیا اور  اس حملے میں ایران کی دفاعی کونسل، مسلح افواج، پاسداران انقلاب اور وزارتِ دفاع کے سربراہان بھی شہید ہو گئے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ  کارروائی ایک سال طویل انٹیلی جنس آپریشن کا نتیجہ بتائی گئی ہے جس میں ’گروپ آف فائیو‘ یعنی علی خامنہ ای اور ان کے قریبی حلقے کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔ 

اسرائیلی سکیورٹی حکام کے مطابق اس حوالے سے معلومات اس قدر درست تھیں کہ اسرائیل نے آخری لمحے میں حملے کے وقت میں تبدیلی کی کیونکہ اسے یہ اطلاع مل چکی تھی کہ تہران میں شام کو ہونے والی ملاقات کا وقت تبدیل ہوچکا ہے اور یہ ملاقات اب صبح کے وقت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ایک حیران کن فیصلے میں ایرانی قیادت نے زیرِ زمین محفوظ بنکروں میں منتقل ہونے کے بجائے زمین کے اوپر بنی رہائش گاہ میں ملاقات کی حالانکہ خطے میں امریکی فوجی نقل و حرکت میں اضافہ ہو چکا تھا اور جنگ کے واضح آثار موجود تھے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے میں جہاں سپریم لیڈر ہلاک ہوگئے وہیں ان کے صاحبزادے اور جانشین مجتبیٰ خامنہ ای بال بال بچ گئے۔ 

مجتبیٰ خامنہ ای اسی کمپلیکس میں موجود تھے مگر میزائل حملے سے چند لمحے قبل ملحقہ باغ میں چلے گئے تھے۔

اگرچہ مجتبیٰ خامنہ ای یا اس حملے میں شدید زخمی ہوئے اور اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ان کی اہلیہ اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں تاہم باہر نکلنے کا یہی مختصر لمحہ ان کی زندگی بچانے کا سبب بنا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Ministry-of-Finance Ministry-of-Finance
تازہ ترین14 منٹس ago

رواں ماہ مہنگائی 7.5 فیصد سے 8.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، وزارت خزانہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق رواں...

school-open school-open
تازہ ترین21 منٹس ago

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم بہارکی تعطیلات ختم،کل سے دوبارہ کھلیں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آبادکے نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی کا  فیصلہ  کر لیا گیا،...

Iran-attacks Iran-attacks
تازہ ترین26 منٹس ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے کرنے کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایرانی...

gold gold
پاکستان3 گھنٹے ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں آج بھی اضافہ

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں آج بھی اضافہ دیکھا...

Germany-and-Israel Germany-and-Israel
تازہ ترین3 گھنٹے ago

سزائے موت کے نئے اسرائیلی قانون پر جرمنی کا اظہار تشویش

برلن (صداۓ سچ نیوز) جرمنی نے اسرائیل کے سزائے موت سے متعلق منظور ہونے والے قانون پر اظہار تشویش کا...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

جوبرطانیہ کی طرح آبنائے ہرمز سے تیل نہیں نکال پارہے وہ امریکا سے تیل خریدیں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز استعمال کرنے والے ممالک کو مشورہ دیتے ہوئے کہا...

iran iran
تازہ ترین4 گھنٹے ago

اسرائیلی حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت اور مجتبیٰ خامنہ ای کے بچ جانے کی تفصیلات سامنے آگئیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ  ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت اور...

dead-body dead-body
تازہ ترین4 گھنٹے ago

آئی پی ایل میں کام کرنے والے برطانوی براڈ کاسٹ انجینئر کی ہوٹل میں پراسرار موت

ممبئی (صداۓ سچ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ  میں کام کرنے والے برطانوی براڈکاسٹ انجینئر جین ولیم لینگفورڈ ممبئی کے ایک...

trump trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر ٹرمپ کی برطانیہ اور فرانس پر تنقید

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر برطانیہ اور فرانس پر...

Barrister Gohar Barrister Gohar
تازہ ترین4 گھنٹے ago

عمران خان کے بچے کبھی پاکستان کیخلاف بات کرینگے تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

 راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز)   چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا واضع...

Trending