تازہ ترین
ہر 4 منٹ میں ایک ہلاکت، یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک 7 لاکھ سے زائد روسی فوجی مارے جا چکے
ماسکو (صداۓ سچ نیوز) سال 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد اب تک اس جنگ میں 7 لاکھ سے زائد روسی فوجی مارے جاچکے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق لیک ہونے والے روسی سرکاری ڈیٹا پر مبنی ایک تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ 2022 میں ماسکو کی جانب سے یوکرین پر بھرپور حملے کے آغاز سے اب تک تقریباً ساڑھے 7 لاکھ روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جو اوسطاً ہر 4 منٹ میں تقریباً ایک ہلاکت کے برابر ہے۔
روس کے اپوزیشن ذرائع ابلاغ ’میڈیا زونا‘ اور ’میڈوزا‘ نے پیر کے روز رپورٹ کیا کہ ستمبر کے اختتام تک روس کے ادارہ شماریات ’روس اسٹیٹ‘ کی جانب سے 4 لاکھ 90 ہزار روسی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی تھی۔
تاہم دونوں اداروں کے مطابق رپورٹنگ میں ہونے والی تاخیر کو مدنظر رکھتے ہوئے اور دورانِ جنگ لاپتا قرار دیے جانے والے ان فوجیوں کو شامل کرنے کے بعد جن کے ہلاک ہونے کا قوی امکان ہے، جنگ کے آغاز سے اب تک روسی فوجی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایک چونکا دینے والی تعداد ہے جو 1980 کی دہائی میں افغانستان میں سوویت جنگ اور 1990 کی دہائی اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں لڑی جانے والی دونوں چیچن جنگوں میں ہونے والی روسی ہلاکتوں سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
روس اسٹیٹ نے جنگ سے ہونے والی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر پردہ ڈالنے کے لیے 2025 میں آبادیاتی اعداد و شمار شائع کرنا بند کر دیے تھے۔ میڈیا زونا، میڈوزا اور دیگر میڈیا اداروں نے یہ سرکاری ڈیٹا اس وقت حاصل کیا جب یوکرین نواز دو ہیکر گروپوں، بیلاروس کے ’سائبر پارٹیزنز‘ اور ’سائلنٹ کرو‘ نے رواں ماہ کے اوائل میں روس اسٹیٹ کے سرورز تک رسائی حاصل کی۔
رپورٹ کے مطابق اموات کی رپورٹ شدہ تاریخوں اور اموات کے اندراج کی تاریخوں کے درمیان فرق کا تجزیہ کر کے اور ان کا موازنہ لاپتا فوجیوں کے رشتہ داروں کی جانب سے شائع کردہ تلاش کے اشتہارات سے کر کے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایسی اموات کی تعداد جو واقع تو ہو چکی ہیں لیکن تاحال سرکاری طور پر رپورٹ نہیں ہوئیں تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار کے قریب ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

