Connect with us

پاکستان

34 سالہ سیاست میں کرپشن کا کوئی مقدمہ نہیں، اب کردار کشی کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

fazl ur rahman

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 34 سالہ سیاسی زندگی میں ان کے خلاف کرپشن کا کوئی مقدمہ نہیں بنا، لیکن اب انہیں بدعنوان ظاہر کرنے اور کردار کشی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دباؤ اور الزامات کے ذریعے ان کا بیانیہ تبدیل نہیں کرایا جاسکتا اور وہ اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے۔

اسلام آباد میں قومی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے طلبہ اور اساتذہ کو اجتماعات منعقد کرنے سے روک دیا ہے۔ حکومت اپنے اقدامات سے خود اپنے خلاف نفرت پیدا کررہی ہے، جس کے اثرات ملکی نظام پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کردار کشی کے لیے نوٹس اچھالے جارہے ہیں، جب کہ میڈیا کو ان کا اصل مؤقف بھی قوم کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔ ان کے خاندان، جماعت کے اہم ذمہ داروں اور کاروباری ساتھیوں پر بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے، تاہم وہ ایسے دباؤ کے عادی ہیں اور اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جے یو آئی سربراہ نے احتسابی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ملک میں احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں سے انصاف کی توقع نہیں، کیونکہ ان کے بقول یہ احتساب کے ادارے نہیں بل کہ انتقامی ادارے بن چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ حکمرانوں سے کوئی نہیں پوچھتا کہ وہ لاکھوں ایکڑ اراضی کے مالک کیسے بن گئے اور سیاست میں آنے کے بعد بڑے سرمایہ کار کیسے بنے؟

انہوں نے کہا کہ بعض افراد کے خلاف مقدمات چلتے ہیں، انہیں سزائیں ہوتی ہیں اور قید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن وفاداری کا اعلان کرتے ہی ان کے مقدمات اور سزائیں ختم ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ تحریک چلانے والے لوگ ہیں اور مسلسل آگے بڑھتے رہیں گے۔ تحریک تشدد کا نام نہیں بل کہ تسلسل کا نام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دباؤ ڈال کر ان کی جماعت کا بیانیہ تبدیل نہیں کرایا جاسکتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبوں کے وسائل، معدنی ذخائر، سمندری ساحل اور جزائر عوام کی ملکیت ہیں۔ انہوں نے گوادر، بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور سندھ کے جزیروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان معاملات پر عوام کے حقوق کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا الزام تھا کہ موجودہ اقدامات کا ایک مقصد صوبوں کے وسائل پر اختیار حاصل کرنا اور دوسرا این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو ملنے والے محصولات کے حصے میں کمی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وسائل کے مستقبل سے متعلق فیصلے قوم کو اعتماد میں لیے بغیر قبول نہیں کیے جائیں گے۔

آئینی ترامیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان کا آئین، ختم نبوت کی ترمیم اور اٹھارویں ترمیم متفقہ نہیں تھیں؟ ان کا کہنا تھا کہ قوم کے اتفاق کو تباہ کرنے کے بجائے لوگوں کو مطمئن کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی سے جھگڑا نہیں کررہے بل کہ اپنے مؤقف کے حق میں دلائل کے ساتھ بات کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر حکمران قوم کے سرمائے کو سمیٹنے کی کوشش کریں گے تو وہ اس وطن کو بچانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

fazl ur rahman fazl ur rahman
پاکستان11 منٹس ago

34 سالہ سیاست میں کرپشن کا کوئی مقدمہ نہیں، اب کردار کشی کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 34 سالہ...

air defense system air defense system
تازہ ترین21 منٹس ago

ایران کو جلد ہی روس سے جدید ائیرڈیفنس سسٹم ایس 400 ملنے والا ہے، برطانوی اخبار کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) برطانوی روزنامے دی ٹیلی گراف کے مطابق ایس 400 کی خریداری کے لیے روس اور ایران...

Donald Trump Donald Trump
تازہ ترین28 منٹس ago

ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیموکریٹس کی توہین نہ کرنے اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی توہین نہ کرنے اور ان کے ساتھ مل...

US Form Task Force US Form Task Force
تازہ ترین36 منٹس ago

امریکا کا ایرانی سرحدوں سے اسلحے کی ترسیل روکنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج نے ایران کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور پابندیوں کی زد میں آنے والے...

Taliban Taliban
تازہ ترین42 منٹس ago

افغانستان میں طالبان کا موسیقی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، خوست میں سیکڑوں موسیقی کے آلات نذرِ آتش کردیے

کابل (صداۓ سچ نیوز) افغانستان میں طالبان کا موسیقی اور فنونِ لطیفہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ طالبان حکام...

holidays holidays
پاکستان2 گھنٹے ago

پنجاب میں سردیوں کی چھٹیوں کا امکان، ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں

لاہور(صداۓ سچ نیوز) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے،...

petrol-prices-pakistan petrol-prices-pakistan
پاکستان2 گھنٹے ago

اسلام آباد، مشکوک الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد ہونے پر 4 پیٹرول پمپس کے خلاف مقدمات درج

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں کم پیمائش اور فیول میں ردوبدل کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں...

trump-iran-deal trump-iran-deal
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران سے متعلق فیصلہ 2 ہفتوں میں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان، نئی فوجی کارروائی کا آپشن بھی زیرِ غور

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز- خصوصی رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی یا سفارتی معاہدے...

lpg lpg
پاکستان5 گھنٹے ago

حکومت ایل پی جی مافیا پر قابو پانےمیں ناکام، ملک بھرمیں من مانی قیمتوں پرفروخت جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت  ملک  بھر میں ایل پی جی مافیا پر قابو پانے میں ناکام ہے، ملک...

haroon-akhtar haroon-akhtar
پاکستان5 گھنٹے ago

نئی آٹو پالیسی سے گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی، ہزار سی سی نئی آٹو پالیسی سے گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی، ہارون اختر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر کا کہنا ہے کہ نئی آٹو پالیسی سے گاڑیوں کی قیمتیں...

Trending