Connect with us

تازہ ترین

امریکا کی یورپ کے نئے دفاعی نظام میں روس کو شامل کرنے کی تجویز، یورپی ممالک میں تشویش

putin trump

پیرس (صداۓ سچ نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین جنگ کے بعد یورپ کے لیے نئے دفاعی اور سلامتی نظام میں روس کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس پر متعدد یورپی ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فرانسیسی اخبار کے مطابق ابوظبی میں امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں یورپ کے مستقبل کے سلامتی نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق روسی مذاکراتی وفد کے سربراہ نے امریکی تجویز کو ماسکو کے لیے مثبت پیشرفت قرار دیا، جبکہ روسی وزارت خارجہ نے بھی یورپی ممالک کو نئے دفاعی معاہدوں کی پیشکش کی تاہم ابوظبی مذاکرات میں یورپ کے نئے دفاعی نظام سے متعلق کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پاسکا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے امریکی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یورپ کا سلامتی نظام پہلے سے موجود ہے، اصل مسئلہ روس کی جانب سے معاہدوں کی پاسداری نہ کرنا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے بھی ماسکو پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سابقہ بین الاقوامی معاہدوں اور ذمہ داریوں کا احترام کرے۔ 

دوسری جانب 13 نومبر کو ڈبلن میں تقریباً 40 یورپی ممالک کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ یورپ کے مستقبل اور سلامتی سے متعلق فیصلے یورپی ممالک کی شرکت کے بغیر نہیں کیے جاسکتے۔ 

یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ وہ روس کے ساتھ مذاکرات کے مخالف نہیں، تاہم کسی بھی نئے معاہدے میں یورپ کی سلامتی، یوکرین کی خودمختاری اور نیٹو کے دفاعی نظام کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

ادھر یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس وسیع تر سلامتی مذاکرات کے ذریعے یوکرین کے مستقبل سے متعلق بنیادی معاملات کو پس منظر میں دھکیلنے کی کوشش کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

PML-N MPA Naeem Ejaz PML-N MPA Naeem Ejaz
پاکستان51 منٹس ago

زمین پر مبینہ قبضہ: ن لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز، بلیو ورلڈ سٹی کے مالک سعد نذیر سمیت تین ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی چوہدری قاسم جاوید نے شہری کی تین کنال اراضی پر...

asad abbas asad abbas
پاکستان2 گھنٹے ago

کلر کہار، رنسیال میں موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ، نوجوان جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

کلر کہار (صدائے سچ نیوز) تھانہ ونہار کے علاقے رنسیال میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں...

Tariq Fazal Tariq Fazal
پاکستان2 گھنٹے ago

اسلام آباد میں مری، ہری پور اور راولپنڈی کی شمولیت زیر غور ہے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں...

petrol price petrol price
پاکستان2 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی۔ اوگرا نے 17 نومبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات...

lahore petrol pump lahore petrol pump
پاکستان2 گھنٹے ago

پیٹرول پمپ مالکان کا قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کرنے کا مطالبہ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ٹرول پمپ مالکان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خط دیا جس میں پیٹرول کی قیمتوں...

Rabia-Ahsan-shot-dead Rabia-Ahsan-shot-dead
پاکستان2 گھنٹے ago

تفتیش میں ثابت ہوچکا، ربیعہ کو گولی ملزم احسن طاہر نے ماری ہے، سی پی او راولپنڈی

راولپنڈی (صداے سچ نیوز) راولپنڈی میں ٹی وی اینکر ربیعہ احسن قتل کیس سے متعلق  بات کرتے ہوئے سی پی...

PMDC PMDC
پاکستان3 گھنٹے ago

پی ایم ڈی سی کی ڈاکٹرز کو 8 فروری 2027ء تک رجسٹریشن، پریکٹس لائسنس تجدید کروانے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے تمام ڈاکٹرز کو رجسٹریشن اور...

Brutal Father Brutal Father
تازہ ترین3 گھنٹے ago

جھگڑے میں ماں کو بچانے کی کوشش پر سفاک باپ نے اپنے 16 سالہ بیٹے کی جان لے لی

ناٹک (صداۓ سچ نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آنے والے ایک دل خراش واقعے میں سفاک والد نے اپنے...

Drone Attack on Russia Drone Attack on Russia
تازہ ترین3 گھنٹے ago

یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، اہم پل اور آئل ریفائنریاں نشانہ بنیں

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی وزارتِ دفاع  کے مطابق یوکرین نے روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون...

oic oic
پاکستان4 گھنٹے ago

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی وزیراعظم سے ملاقات، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد  (صداے سچ نیوز)  او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اسماعیل ولد الشیخ احمد نے آج اسلام آباد میں...

Trending