Connect with us

پاکستان

مذاکرات میں بعض نکتوں پرحتمی رضامندی نہیں ہوئی،بغیرکسی ڈیل کے واپس جارہے ہیں، امریکی نائب صدر

jd-vance

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نےکہامذاکرات میں بعض نکتوں پر حتمی رضامندی نہیں ہوئی، بغیر کسی ڈیل کے واپس جارہے ہیں،ہماری ریڈ لائنز کیا ہیں وہ ہم نے واضح کردی ہے۔

امریکی نائب صدرجےڈی وینس کی پریس کانفرنس کہا ہم یہاں نہایت سادہ اوربہترین پیشکش چھوڑ کرجارہے ہیں،امید ہے ایران اسے قبول کرے گا،ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنائے اور ایسے ٹولز حاصل نہ کرے جو انہیں ایٹمی ہتھیار بنانے کے قابل بنائیں۔

امریکی نائب صدرنےمزیدکہاوزیراعظم پاکستان اورفیلڈمارشل نےشاندارمیزبانی کی،مذاکرات میں بعض نکتوں پر حتمی رضامندی نہیں ہوئی،لیکن پاکستانیوں نے بہت شاندار کام کیا، ہمارے درمیان اختلافات ختم کروانے کی پوری کوشش کی،تاکہ ہم کسی حتمی معاہدے تک پہنچ سکیں،ہم نے 21 گھنٹوں تک بات چیت کی اچھی خبر یہ ہےکہ ہم نے کئی پہلوؤں پرگفتگو کی،فی الحال ہم کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکے، ہماری ریڈ لائنز کیا ہیں وہ ہم نے واضح کردی ہے،ان میں سےکونسےمعاہدے میں شامل ہونگے کونسے نہیں ،یہ سب ہرممکن حدتک واضح ہوگیا ہے،انہوں نے ہماری تجاویز کو فوری قبول نہیں کیا۔

انہوں نےبتایا کہ صدرٹرمپ نےکہا تھا اچھی نیت سے جائیں، ڈیل کی ہر ممکن کوشش کریں، ہم مسلسل صدر ٹرمپ سے رابطے میں تھے، کم سے کم 6 بار یا 12 مرتبہ تو ان سے بات کی۔

پریس بریفنگ میں امریکی نائب صدر نے بتایا کہ ہم نے ایڈمرل کوپر، وزیر جنگ ہیگیستھ، وزیرخارجہ روبیو سے بھی بات کی، ہم نے قومی سلامتی ٹیم، وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ سے بھی بات کی۔

امریکی نائب صدرجےڈی وینس وفد کے ہمراہ واپس امریکا روانہ ہوگئے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈمارشل عاصم منیرنےرخصت کیا،ایئرپورٹ پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایکس پر بیان میں کہا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذاکرات کے اہم موضوعات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی،ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان مذاکرات کی میزبانی کی،پاکستان نے مذاکراتی  عمل کو آگے بڑھانے میں مثبت کردار ادا کیا۔

مزید لکھا کہ کوئی بھی چیزملک اور تہذیب کے حوالے سےاپنی  ذمہ داری سے باز نہیں رکھ سکتی اور نہ رکھنی چاہیے، ایران قومی مفادات کے حصول،تحفظ کیلئے سفارت کاری سمیت تمام ذرائع استعمال کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Roofs Collapse in Lahore Roofs Collapse in Lahore
پاکستان6 منٹس ago

لاہور میں آج بھی موسلا دھار بارش، چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور میں آج بھی موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے باعث شہر میں چھتیں گرنے کے واقعات...

Ballistic Missiles Ballistic Missiles
تازہ ترین12 منٹس ago

یونانی فوج نے سعودی عرب میں یمن سے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل مارگرائے، برطانوی خبر ایجنسی

یونانی فوج کے زیر استعمال امریکی فضائی دفاعی نظام (پیٹریاٹ) نے سعودی عرب میں یمن سے داغےگئے 2 بیلسٹک میزائل...

Nawaz-sharif Nawaz-sharif
پاکستان22 منٹس ago

نواز شریف کے اعلان کے بعد 10 الیکٹرک بسیں اسلام آباد سے آزاد کشمیر پہنچا دی گئیں

10 مظفر آباد (صداۓ سچ نیوز) الیکٹرک بسیں اسلام آباد سے آزاد کشمیر پہنچا دی گئیں۔  ان بسوں کی فراہمی...

Head-Marala Head-Marala
پاکستان28 منٹس ago

بھارت نے سلال کے بعد باکھڑا ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا

نیو دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارت نے پانی کو ہتھیار بنالیا ہے اور ایک بار پھر آبی دہشتگردی  کرتے ہوئے...

Petrol Pump Petrol Pump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

حکومت روزانہ پیٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کے نظام پر فوری نظرثانی کرے، پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان بزنس فورم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

oil-tankers oil-tankers
پاکستان1 گھنٹہ ago

کسی بھی صورت آئل ٹینکرز کی سپلائی بند نہیں کی جائے گی، میرشمس شاہوانی

آئل اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی صورت آئل ٹینکرز...

Cockroach Janta Party Protest Cockroach Janta Party Protest
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

کاکروچ جنتا پارٹی کے حکومت سے کامیاب مذاکرات، احتجاج ختم کردیا

نیو دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارت میں نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے حکومت سےکامیاب مذاکرات...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایران نے انسانی حقوق سے متعلق یورپی یونین کے مؤقف کو منافقت قرار دیدیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے انسانی حقوق سے متعلق یورپی یونین کے مؤقف کو منافقت قرار دیدیا۔ ترجمان ایرانی...

rain rain
پاکستان10 گھنٹے ago

پنجاب میں بارشوں سے حادثات، 22 افراد جاں بحق، 183 زخمی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمر عباس نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں بارشوں...

balochistan balochistan
پاکستان10 گھنٹے ago

بلوچستان، آپریشن العزم کے تحت کارروائیاں، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہو گئی

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق...

Trending