Connect with us

تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پروٹوکول کیا ہے اور کیا دنیا اسے قبول کریگی؟

strait of hormuz

تہران (صداۓ سچ نیوز) فروری میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد سے آبنائے ہرمز عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

جنگ سے قبل یہ اہم بحری گزرگاہ تمام جہازوں کے لیے محفوظ اور بلا معاوضہ تھی اور پُرامن ادوار میں دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل ہوتی تھی،  تاہم جنگ کے آغاز کے بعد ایران نے جوابی کارروائی میں اس گزرگاہ میں دشمن کے جہازوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بحری آمد و رفت تقریباً معطل ہو گئی اور عالمی توانائی ترسیل کا شدید بحران پیدا ہوا۔

اب جنگ بندی کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کے لیے ایک نیا لائحہ عمل متعارف کرایا ہے، جس کے تحت ناصرف گزرنے والے جہازوں کے لیے مخصوص راستے مقرر کیے گئے ہیں بلکہ ممکنہ طور پر ٹول ٹیکس بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

اس وقت آبنائے ہرمز پر کس کا کنٹرول ہے؟

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے مطابق جنگ بندی کے دوران جہازوں کو گزرنے کی اجازت ایرانی مسلح افواج کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت دی جا رہی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے ایک نیا نقشہ جاری کیا ہے جس میں جہازوں کو روایتی راستے کے بجائے ایران کے ساحل کے قریب سے گزرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس تبدیلی کی وجہ ممکنہ بارودی سرنگوں کا خطرہ بتایا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی عندیہ دیا ہے کہ امریکی فوج اس علاقے میں موجود رہے گی اور بحری ٹریفک کی نگرانی کرے گی، تاہم عملی کنٹرول کی نوعیت ابھی واضح نہیں۔

ایران کا 10 نکاتی منصوبہ کیا کہتا ہے؟

ایران کے مجوزہ 10 نکاتی امن منصوبے میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تمام حملوں کا مستقل خاتمہ، ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ، آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار رکھنے جیسے اہم مطالبات شامل ہیں۔

ایرانی ذرائع کے مطابق تہران اس گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں پر بھاری فیس عائد کرنے پر غور کر رہا ہے، ممکنہ طور پر فی جہاز 20 لاکھ ڈالرز یا فی بیرل تیل 1 ڈالر تک، یہ محصولات جنگ سے متاثرہ انفرااسٹرکچر کی بحالی پر خرچ کیے جائیں گے، تاہم عمان، جو اس گزرگاہ کا دوسرا ساحلی ملک ہے، اس تجویز کو مسترد کر چکا ہے۔

کیا بین الاقوامی قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟

بین الاقوامی سمندری قوانین، خصوصاً اقوام متحدہ کے کنونشن برائے قانونِ سمندر (UNCLOS)، کے تحت بین الاقوامی گزرگاہوں سے گزرنے پر فیس عائد نہیں کی جا سکتی۔

البتہ ساحلی ممالک نیویگیشن یا دیگر خدمات کے عوض فیس لے سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر ایران بارودی سرنگوں کی صفائی یا سیکیورٹی کے نام پر فیس لے تو ممکن ہے اسے قانونی جواز مل جائے، ماضی میں کسی بھی ملک کی جانب سے اس نوعیت کا باضابطہ ٹول عائد کرنے کی مثال نہیں ملتی۔

عالمی ردِعمل کیاہو سکتا ہے؟

ایران کی اس پالیسی سے سب سے زیادہ متاثر خلیجی ممالک ہوں گے، جو پہلے ہی اس گزرگاہ کی بندش سے متاثر ہیں، ان ممالک نے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی اس حوالے سے قرارداد پیش کی گئی، جسے بیشتر ممالک کی حمایت حاصل ہوئی، تاہم روس اور چین نے اسے ویٹو کر دیا۔

امریکا سمیت مغربی ممالک کی جانب سے بھی اس منصوبے کی مخالفت متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اس بات کو قبول نہیں کریں گے کہ ایک عالمی اہمیت کی گزرگاہ پر مستقل ٹول عائد کیا جائے۔

عملی صورتحال کیا رخ اختیار کر سکتی ہے؟

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ریاستیں اس اقدام کی مخالفت کریں گی لیکن بحری جہازوں کے مالکان، جو روزانہ لاکھوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کر رہے ہیں، ممکنہ طور پر عارضی طور پر ایران کی شرائط ماننے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

خاص طور پر اگر سیکیورٹی خدشات برقرار رہے تو جہاز مالکان اپنی سلامتی کو ترجیح دیتے ہوئے ایران کے مقرر کردہ راستوں اور ممکنہ فیس کو قبول کر سکتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lebanon lebanon
تازہ ترین21 گھنٹے ago

جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، نبطیہ اور صور میں شدید بمباری

نبطیہ (صدائے سچ نیوز) جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملے جاری ہیں جہاں نبطیہ شہر اور اس کے...

Iran weapon depot Iran weapon depot
تازہ ترین21 گھنٹے ago

فوجی سازوسامان کی تیاری کیلئے استعمال ہونے والی تنصیبات دشمن سے مکمل طور پر پوشیدہ ہیں: ایرانی کمانڈر

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی انسپکٹر نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے...

Victims in Taxilla Press Club Victims in Taxilla Press Club
پاکستان22 گھنٹے ago

‘ہمیں مار مار کر بے ہوش کر دیا گیا’، سسرالیوں کے مبینہ تشدد کا شکار خاتون کی دہائی

ٹیکسلا ( نمائندہ خصوصی سید ہادی عمران) سسرالیوں کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون اور ان کی والدہ...

Gold Jewellery Gold Jewellery
پاکستان22 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

کراچی (صدائے سچ نیوز) ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان...

Bilawal Bhutto Bilawal Bhutto
پاکستان22 گھنٹے ago

صرف پیپلزپارٹی ملک کے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسکردو (صدائے سچ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نےکہا  ہےکہ  ایران  جنگ کے نتیجے  میں  معاشی بحران پیدا ...

Shameem Haider Syed Shameem Haider Syed
تازہ ترین2 دن ago

صدر ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات، ثالثی کی کوششوں میں بڑی رکاوٹ

تحریر :شمیم حیدرسید پاکستان نے انتہائی کشیدہ صورتحال میں بھی اپنی ثالثی کی کوششوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔جس کی...

Gold prices Gold prices
پاکستان2 دن ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4400 روپے کی بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4400 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔  آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی...

lebanon lebanon
تازہ ترین2 دن ago

بیروت پر اسرائیلی حملہ ہوا تو شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کو کسی نقصان سے بچنے کیلئے علاقہ خالی کرنا ہوگا: ایرانی مسلح افواج

تہران (صدائے سچ نیوز) ایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کے لیے انتباہ...

تازہ ترین2 دن ago

لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی ختم ہوسکتی ہے: ایرانی سرکاری میڈیا

تہران (صدائے سچ نیوز) غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر لبنان میں اسرائیلی...

Um Qasr Um Qasr
تازہ ترین2 دن ago

خلیج میں عراقی بندرگاہ ام قصر کے قریب کارگو جہاز پر حملہ

برطانوی میری ٹائم ایجنسی یو کے ایم ٹی او کے مطابق خلیج میں عراقی بندرگاہ ام قصر سے تقریباً 40...

Trending