Connect with us

تازہ ترین

ناسا کا 25 کروڑ ڈالرز کی خلائی دوربین کو بچانے کیلئے تاریخی روبوٹک مشن

nasa

ناسا اپنے قیمتی نیل گھیریل سوئفٹ آبزرویٹری(Neil Gehrels Swift Observatory) کو زمین کے ماحول میں جل کر تباہ ہونے سے بچانے کے لیے ایک منفرد نوعیت کے روبوٹک مشن پر کام کر رہا ہے۔

2004ء میں لانچ ہونے والی یہ خلائی دوربین گزشتہ دو دہائیوں سے کائنات میں ہونے والے طاقتور دھماکوں، جیسے گاما رے برسٹس اور سپرنووا کا مشاہدہ کر رہی ہے، تاہم حالیہ برسوں میں سورج کی بڑھتی ہوئی سرگرمی کے باعث دوربین کی مدار (Orbit) تیزی سے کم ہونے لگی۔ اگر اس کی بلندی نہ بڑھائی گئی تو اس کے ء2026 کے دوران زمین کے ماحول میں داخل ہو کر جلنے کا خدشہ ہے۔

ناسا کی سائنس مشنز کی سربراہ نکی فوکس نے کہا کہ اگر سوئفٹ دوربین ضائع ہو گئی تو ناسا ایک انتہائی اہم سائنسی صلاحیت سے محروم ہو جائے گا، جبکہ محدود بجٹ کے باعث اس جیسی نئی دوربین بنانا فی الحال ممکن نہیں۔

اسی مقصد کے لیے ناسا نے امریکی کمپنی کو تقریباً 3 کروڑ ڈالر کا معاہدہ دیا ہے، کمپنی نے لنک نامی ایک چھوٹا روبوٹک خلائی جہاز تیار کیا ہے، جو تین روبوٹک بازوؤں کی مدد سے سوئفٹ دوربین کو پکڑے گا اور اسے تقریباً 360 کلومیٹر کی موجودہ بلندی سے بڑھا کر تقریباً 600 کلومیٹر کے محفوظ مدار میں منتقل کرنے کی کوشش کرے گا۔ کامیابی کی صورت میں دوربین کی عملی زندگی کم از کم ایک سال اور ممکنہ طور پر اس سے بھی زیادہ بڑھ سکتی ہے۔

یہ روبوٹک خلائی جہاز مارشل آئی لینڈز کے قریب ایک طیارے سے چھوڑے جانے والے راکٹ کے ذریعے مدار میں بھیجا جا رہا ہے، مدار میں پہنچنے کے بعد اسے سوئفٹ دوربین تک پہنچنے میں تقریباً ایک ماہ لگے گا، جبکہ اس کے بعد مدار بلند کرنے کا عمل کئی ہفتوں سے چند ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

trump-jd-vance trump-jd-vance
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

کیمپ ڈیوڈ میں ٹرمپ کے قومی سلامتی مشیروں کا خفیہ اجلاس، ایران اور یمن تنازع پر تفصیلی غورکیا گیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ قومی سلامتی مشیروں نے کیمپ ڈیوڈ میں خفیہ اجلاس کیا،جس...

Yemen Yemen
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

یمن میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، سیکڑوں ہلاکتیں، خطے میں جنگ کا خدشہ

صنعا (صداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یمن بھر میں حکومتی افواج اور حوثی...

Rana Sanaullah Rana Sanaullah
پاکستان1 گھنٹہ ago

عسکری اور سیاسی قیادت نے طے کیا ہے دھرنے، لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت نے...

lahore-high-court lahore-high-court
پاکستان1 گھنٹہ ago

نابالغ بچوں کے نان و نفقہ پر اہم فیصلہ، والدین کی رضامندی سے بھی خرچہ کم یا معاف نہیں ہوسکتا،عدالت

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نابالغ بچوں کے نان و نفقہ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتےہوئے قرار...

Operations in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan Operations in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan
پاکستان2 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائیوں کے دوران  فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر...

Trump Trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ڈیزل کی برآمد پر پابندی کی منظوری نہیں دوں گا، امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ڈیزل کی برآمد پر پابندی کی منظوری نہیں...

Trump Trump
تازہ ترین14 گھنٹے ago

ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو...

sparco sparco
پاکستان14 گھنٹے ago

پاکستان کی پہلی چاند گاڑی’’جناح ون‘‘ 2028 میں چاند پر اترے گی،چیئرمین سپارکو

چیئرمین سپارکو یوسف خان نے کہا ہے پاکستان اب یورپی اور چینی سیٹلائٹ کے بجائے اپنی سیٹلائٹ پر انحصار کررہا...

Police-India Police-India
تازہ ترین14 گھنٹے ago

جنس تبدیلی کی مخالفت، بیٹے نے چیٹ جی پی ٹی سے معلومات لے کر ماں کو قتل کردیا

لکھنؤ (صداۓ سچ نیوز) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں خاندانی تنازع اور جنس کی تبدیلی کی...

mental-health mental-health
پاکستان14 گھنٹے ago

پاکستان میں تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت ہے، وزیر مملکت مختار برتھ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرمملکت صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ کی اختتامی تقریب سے...

Trending