Connect with us

پاکستان

عسکری اور سیاسی قیادت نے طے کیا ہے دھرنے، لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں، رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت نے طے کیا ہے کہ دھرنے، لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مطالبات کے لیے احتجاج ہی کرنا ہے تو پشاور اورمردان میں کرے ،اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ پشاور،کراچی،لاہورمیں احتجاج کرے۔

انہوں نے کہا کہ عسکری اورسیاسی قیادت نے طے کیا ہے کہ دھرنے،لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ بات نہیں کہی جا سکتی کہ مقتدرہ مذاکرات سے خوش نہیں، مذاکرات سے مقتدرہ کو کوئی سروکار نہیں، صدر اور وزیر اعظم نے مذاکرات کیلئے بھیجا ہے تو مقتدرہ کو آن بورڈ لیا گیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کسی میٹنگ میں نہیں آتے، اگران کا کوئی نکتہ نظر ہے تو وفاقی حکومت سے بات کریں، اپوزیشن سے کہا گیا کہ لانگ مارچ کی طرف نہ جائیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے آپشنز کسی نہ کسی وجہ سے دستیاب ہوتے ہیں، اگر ایک صوبے میں سکیورٹی داؤ پر لگی ہوئی ہو اور صوبائی حکومت تعاون نہ کرے تو وفاق کے پاس یہ اقدام کرنے کے علاوہ کیا آپشن رہ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی یا گورنرراج کا آپشن نا پسندیدہ عمل ہے اوریہ اس صورت میں کیا جائے گا جب حالات ناگزیر ہوں گے، ہمیں کسی کےجانے یا رہنے یا جا کر آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ  جمعہ کو سیاسی معاملات کو بات چیت سے حل کے لیے اپوزیشن اور حکومتی وفد کی بیٹھک اسپیکر چیمبر میں ہوئی تاہم پہلے روز فریقین کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور کل دوبارہ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

trump-jd-vance trump-jd-vance
تازہ ترین2 گھنٹے ago

کیمپ ڈیوڈ میں ٹرمپ کے قومی سلامتی مشیروں کا خفیہ اجلاس، ایران اور یمن تنازع پر تفصیلی غورکیا گیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ قومی سلامتی مشیروں نے کیمپ ڈیوڈ میں خفیہ اجلاس کیا،جس...

Yemen Yemen
تازہ ترین2 گھنٹے ago

یمن میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، سیکڑوں ہلاکتیں، خطے میں جنگ کا خدشہ

صنعا (صداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یمن بھر میں حکومتی افواج اور حوثی...

Rana Sanaullah Rana Sanaullah
پاکستان2 گھنٹے ago

عسکری اور سیاسی قیادت نے طے کیا ہے دھرنے، لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت نے...

lahore-high-court lahore-high-court
پاکستان3 گھنٹے ago

نابالغ بچوں کے نان و نفقہ پر اہم فیصلہ، والدین کی رضامندی سے بھی خرچہ کم یا معاف نہیں ہوسکتا،عدالت

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نابالغ بچوں کے نان و نفقہ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتےہوئے قرار...

Operations in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan Operations in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan
پاکستان3 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائیوں کے دوران  فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر...

Trump Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ڈیزل کی برآمد پر پابندی کی منظوری نہیں دوں گا، امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ڈیزل کی برآمد پر پابندی کی منظوری نہیں...

Trump Trump
تازہ ترین15 گھنٹے ago

ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو...

sparco sparco
پاکستان15 گھنٹے ago

پاکستان کی پہلی چاند گاڑی’’جناح ون‘‘ 2028 میں چاند پر اترے گی،چیئرمین سپارکو

چیئرمین سپارکو یوسف خان نے کہا ہے پاکستان اب یورپی اور چینی سیٹلائٹ کے بجائے اپنی سیٹلائٹ پر انحصار کررہا...

Police-India Police-India
تازہ ترین15 گھنٹے ago

جنس تبدیلی کی مخالفت، بیٹے نے چیٹ جی پی ٹی سے معلومات لے کر ماں کو قتل کردیا

لکھنؤ (صداۓ سچ نیوز) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں خاندانی تنازع اور جنس کی تبدیلی کی...

mental-health mental-health
پاکستان15 گھنٹے ago

پاکستان میں تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت ہے، وزیر مملکت مختار برتھ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرمملکت صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ کی اختتامی تقریب سے...

Trending