پاکستان
نیو اعظم کلاتھ مارکیٹ کے پلازہ میں آتشزدگی، ریسکیو کا بڑے پیمانے پر آپریشن جاری
لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور کے علاقے شیرانوالہ گیٹ کے قریب نیو اعظم کلاتھ مارکیٹ میں واقع ایم زیڈ پلازہ کی چوتھی منزل پر کپڑے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے بھرپور آپریشن جاری ہے، جس میں 7 فائر وہیکلز اور 2 ریسکیو وہیکلز حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 2 اسپیشلائزڈ ریسکیو وہیکلز، ایک ایمبولینس، 2 موٹر بائیکس اور 45 ریسکیو اہلکار بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو آپریشن کی نگرانی ضلعی ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر رضوان چوہدری خود کر رہے ہیں، جبکہ آگ پر قابو پانے اور مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

