Connect with us

تازہ ترین

ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات، تہران کو 3  ارب ڈالر جاری کرنے پر ابتدائی اتفاق

iranus

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) دوحہ میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ تکنیکی مذاکرات جاری ہیں، جہاں اہم علاقائی اور اقتصادی معاملات پر پیش رفت سامنے آئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ان مذاکرات میں پاکستان اور قطر ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ مذاکراتی سیشنز میں دونوں ممالک کے نمائندوں اور ماہرین پر مشتمل ٹیمیں شریک ہیں۔

رائٹرز کے مطابق دوحہ میں ایران، قطر اور پاکستان کے درمیان بھی ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران معاہدے کے مختلف پہلوؤں اور اب تک ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ایرانی سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ دوحہ میں جاری امریکا ایران بالواسطہ مذاکرات میں تہران کے منجمد اثاثوں اور آبنائے ہرمز سے متعلق امور پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ دونوں فریق حساس علاقائی اور اقتصادی معاملات پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

ادھر عرب میڈیا العربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دوحہ مذاکرات میں ایران کو 3 ارب ڈالر جاری کرنے پر ابتدائی اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ معاملہ دوحہ میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں طے پایا۔

العربیہ کے مطابق عمان کے نئے منصوبے کے تحت آبنائے ہرمز سے متعلق امور پر بھی بات چیت جاری ہے، جبکہ مذاکراتی وفود عمانی تجویز پر مزید مشاورت کے لیے اپنے اپنے ممالک واپس جائیں گے۔

الجزیرہ کے مطابق قطر اور پاکستان ابتدائی نوعیت کے معاہدوں کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کررہے ہیں،مسودہ حتمی فیصلوں کیلئے دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کے سامنے پیش ہوگا۔

ایران مذاکرات میں پیشرفت سے پہلے ایم او یو کی 5 بنیادی شقوں پر عملدرآمد چاہتا ہے، لبنان میں جنگ کا خاتمہ، بے گھر افراد کی واپسی اور لبنانی خودمختاری کی بحالی شامل ہے۔

ایران سمجھتا ہے اسرائیل لبنان پر مسلسل حملے کرکے معاہدے کو نقصان پہنچا رہا ہے، تہران منجمد مالی اثاثوں کو ایران کے مرکزی بینک منتقلی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

تہران کا دعویٰ ہے کہ آبنائے ہرمز ایران اور عمان کی خودمختاری کے دائرے میں ہے، ایران این پی ٹی اور آئی اے ای اے سے تعاون کے وعدوں پر بدستور قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان59 منٹس ago

چاہتے ہیں ہمارا لانگ مارچ بھی ہو اور ایمرجنسی اور گورنر راج بھی نا لگے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ مذاکرات ملک و...

islambad-highcourt islambad-highcourt
پاکستان1 گھنٹہ ago

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق کیس، نیشنل کمیشن چائلڈ رائٹس نے جواب جمع کروا دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی سے متعلق کیس...

University of Karachi University of Karachi
پاکستان1 گھنٹہ ago

ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم دستیاب نہ ہونے کے باعث جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونیکا خدشہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ڈائریکٹر فنانس جامعہ کراچی  نے انکشاف کیا ہے کہ جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ...

govt and opposition govt and opposition
پاکستان1 گھنٹہ ago

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگیا۔ اسپیکر...

Rangers Rangers
پاکستان1 گھنٹہ ago

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سیکیورٹی اقدامات کے تحت...

gold gold
پاکستان1 گھنٹہ ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی دیکھی جارہی ہے۔ آل...

trump-jd-vance trump-jd-vance
تازہ ترین8 گھنٹے ago

کیمپ ڈیوڈ میں ٹرمپ کے قومی سلامتی مشیروں کا خفیہ اجلاس، ایران اور یمن تنازع پر تفصیلی غورکیا گیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ قومی سلامتی مشیروں نے کیمپ ڈیوڈ میں خفیہ اجلاس کیا،جس...

Yemen Yemen
تازہ ترین8 گھنٹے ago

یمن میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، سیکڑوں ہلاکتیں، خطے میں جنگ کا خدشہ

صنعا (صداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یمن بھر میں حکومتی افواج اور حوثی...

Rana Sanaullah Rana Sanaullah
پاکستان8 گھنٹے ago

عسکری اور سیاسی قیادت نے طے کیا ہے دھرنے، لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت نے...

lahore-high-court lahore-high-court
پاکستان9 گھنٹے ago

نابالغ بچوں کے نان و نفقہ پر اہم فیصلہ، والدین کی رضامندی سے بھی خرچہ کم یا معاف نہیں ہوسکتا،عدالت

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نابالغ بچوں کے نان و نفقہ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتےہوئے قرار...

Trending