تازہ ترین
روس کے یوکرین پر ڈرون اور میزائل حملے، 8 افراد ہلاک، 34 سے زائد زخمی
ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 34 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یوکرینی فوج کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں ایک ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ ایک 6 منزلہ رہائشی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔
امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کے دنیپروپیٹروسک اور پولتاوا کے علاقوں میں واقع ایئرپورٹس کو نشانہ بنایا ہے۔
روس کا کہنا ہے کہ فضائی، زمینی، بحری راستوں سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ہتھیاروں اور ڈرونز سے بڑے پیمانے پرحملہ کیا گیا۔
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان4 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

