پاکستان
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے زرکانی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان شہید ہوگئے، شہداء میں گجرات کے 36 سال کے نائیک غلام مرتضیٰ اور تلہ گنگ کے 30سال کے سپاہی تاثیر احمد شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، سیکیورٹی فورسزاورقانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کیخلاف بھرپورمہم جاری رکھیں گے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کی لعنت جڑ سے ختم کرنےکیلئے پر عزم ہیں، بہادرجوانوں کی یہ قربانیاں قوم کی حفاظت کےغیرمتزلزل عزم کومزید تقویت دیتی ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان میں بھی سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں جاری ہیں،قلعہ سیف اللہ میں آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کا دہشت گرد کمانڈر عادل شاہ عرف درویش ہلاک ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل شاہ دسمبر 2020 سے فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا، 2024 سے دہشت گرد گروہ کے مالی معاملات کی نگرانی کررہا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

