پاکستان
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کردیا
اسلام آباد(صداۓسچ نیوز) وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2026ء سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں مزید ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کرتے ہوئے اسے 2.50 روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دیا ہے جو پہلے سے نافذ لیوی کے مقابلے میں 100 فیصد اضافہ بنتا ہے جبکہ اگر موجودہ قیمت میں شامل مجموعی لیوی کے تناظر میں دیکھا جائے تو صارفین پر اضافی بوجھ 2.50 روپے فی لیٹر ڈالا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کے ساتھ ہی پیٹرول اور ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں بھی ڈھائی ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ اس ردوبدل کے باعث دونوں مصنوعات کی مجموعی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور صارفین کو پہلے سے مقررہ نرخوں پر ہی پیٹرول اور ڈیزل دستیاب رہے گا۔
حکومتی فیصلے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی اب 5 روپے فی لیٹر وصول کی جائے گی جبکہ اسی تناسب سے پیٹرولیم لیوی کم کر دی گئی ہے تاکہ صارفین پر فوری طور پر اضافی مالی بوجھ منتقل نہ ہو۔
حکومت نے یہ اقدام ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مالی وسائل بڑھانے کی حکمت عملی کے تحت اٹھایا ہے تاہم چونکہ پیٹرولیم لیوی میں اسی مقدار کے برابر کمی کی گئی ہے اس لیے عوام کو فی الحال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

