Connect with us

تازہ ترین

شہید ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات، وزیراعظم آج ایران روانہ ہوں گے

iran

تہران (صداۓ سچ نیوز) شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ کی تجہیز و تدفین کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 3 جولائی سے ہو رہا ہے جو نو جولائی تک جاری رہیں گی۔

ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین اور نمازِ جنازہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ایک وفد تہران پہنچ چکا ہے جبکہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد آج (جمعہ) تہران روانہ ہوگا۔

سید علی خامنہ ای کے جنازہ اور تدفین کی سات روزہ تقریبات کا آغاز آج (تین جولائی) سے تہران میں ہو رہا ہے جبکہ اِن تقریبات کا اختتام نو جولائی کو مشہد میں حرم امام رضا میں تدفین پر ہو گا۔ آج تہران میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ’خراج عقیدت‘ کی تقریب منعقد ہو گی جس کے لیے دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے۔

جمعرات کو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں تہران پہنچنے والے وفد میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شامل تھے۔

تقریبات کے دوران علی خامنہ ای کی میت جلوس کی شکل میں ایران اور عراق کے مختلف شہروں میں لے جائی جائے گی اور بلآخر نو جولائی کو اُنھیں مشہد میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

azad-kashmir-legislative-assembly azad-kashmir-legislative-assembly
تازہ ترین2 منٹس ago

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ جاری

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز ہو گیا۔ آزاد...

E-1-Projects E-1-Projects
تازہ ترین25 منٹس ago

یورپی یونین کا مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاری پر اظہار تشویش

یورپی یونین نے مغربی کنارے میں ای ون آبادکاری منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے منصوبے کا ٹینڈر...

ajk ajk
تازہ ترین14 گھنٹے ago

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہوگی

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) آزادکشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی دستبرداری کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ اسمبلی میں خواتین...

ishaq Dar-and-Syrian-fm ishaq Dar-and-Syrian-fm
تازہ ترین14 گھنٹے ago

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، شامی خبر ایجنسی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) شام کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں نئے...

faryal-talpur faryal-talpur
پاکستان14 گھنٹے ago

پیپلزپارٹی نے فریال تالپورکو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا ٹاسک دے دیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) پیپلزپارٹی نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور پارٹی کی بحالی کے لئے فریال تالپور کو میدان میں...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین14 گھنٹے ago

ملک کو معاشی، فوجی اور سیکیورٹی جنگ کا سامنا ہے،ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت بھی حالت جنگ میں ہے۔...

Jibran-Nasir Jibran-Nasir
پاکستان14 گھنٹے ago

جبران ناصر نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے سندھ حکومت کا...

pak-qatar pak-qatar
پاکستان15 گھنٹے ago

قطری وفد کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے قطر کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی،...

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان15 گھنٹے ago

ماضی میں اتحادوں کا جماعت اسلامی کو فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوا، کسی اتحاد کا حصہ نہیں بن رہے، حافظ نعیم

لاہور (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن...

Nawaz-Sharif Nawaz-Sharif
پاکستان19 گھنٹے ago

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کی نامزدگی پر غور

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہورمیں وزیراعظم شہباز شریف نےجاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات...

Trending