پاکستان
اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اوگرا کے مطابق قیمتوں میں اضافہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے تین اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے ایک درآمدی کارگو کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس صارفین کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 14.94 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 19.52 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔ مئی میں یہ قیمت 16.98 ڈالر فی ایم بی ٹی یو تھی۔
اسی طرح سوئی سدرن گیس صارفین کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 16.17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ جون کے لیے نئی قیمت 18.63 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ مئی میں یہ 16.04 ڈالر فی ایم بی ٹی یو تھی۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ درآمدی آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے مؤثر ہوگا۔
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان4 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

