Connect with us

پاکستان

پنجاب، غیر رجسٹرڈ اسکولوں و اکیڈمیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

rana iskender

لاہور (صداۓ سچ نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پنجاب بھر کے غیر رجسٹرڈ اسکولوں اور اکیڈمیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے نوٹس جاری کرنا شروع کر دیے۔

ترجمان کے مطابق ایک ہی دن میں 744 تعلیمی اداروں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جبکہ غیر رجسٹرڈ اسکولوں اور اکیڈمیوں کے مالکان کو 3 روز کے اندر اندر اپنی رجسٹریشن مکمل کروانے کی حتمی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر نے کہا ہے کہ خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اُنہوں نے واضح کیا کہ رجسٹریشن ہر نجی تعلیمی ادارے کے لیے لازمی ہے اور رجسٹریشن کے بغیر تعلیمی ادارہ چلانا قانوناً جرم ہے، ایسے ذمے دار افراد سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

رانا سکندر کے مطابق غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارہ چلانے پر 3 لاکھ سے 40 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایجوکیشن اتھارٹی کے ریکارڈ کے مطابق سیکڑوں نجی اسکول تاحال غیر رجسٹرڈ ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز 3 روز میں رجسٹریشن نہ کروانے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گی۔

وزیرِ تعلیم پنجاب نے اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام اسکولوں کے لیے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور اس کے بغیر کوئی تعلیمی ادارہ نہیں کھل سکے گا۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تمام تعلیمی ادارے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول یقینی بنائیں اور ایجوکیشن اتھارٹیز اس کی لازمی جانچ بھی کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ajk ajk
تازہ ترین11 گھنٹے ago

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہوگی

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) آزادکشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی دستبرداری کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ اسمبلی میں خواتین...

ishaq Dar-and-Syrian-fm ishaq Dar-and-Syrian-fm
تازہ ترین11 گھنٹے ago

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، شامی خبر ایجنسی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) شام کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں نئے...

faryal-talpur faryal-talpur
پاکستان11 گھنٹے ago

پیپلزپارٹی نے فریال تالپورکو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا ٹاسک دے دیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) پیپلزپارٹی نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور پارٹی کی بحالی کے لئے فریال تالپور کو میدان میں...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین12 گھنٹے ago

ملک کو معاشی، فوجی اور سیکیورٹی جنگ کا سامنا ہے،ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت بھی حالت جنگ میں ہے۔...

Jibran-Nasir Jibran-Nasir
پاکستان12 گھنٹے ago

جبران ناصر نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے سندھ حکومت کا...

pak-qatar pak-qatar
پاکستان12 گھنٹے ago

قطری وفد کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے قطر کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی،...

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان12 گھنٹے ago

ماضی میں اتحادوں کا جماعت اسلامی کو فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوا، کسی اتحاد کا حصہ نہیں بن رہے، حافظ نعیم

لاہور (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن...

Nawaz-Sharif Nawaz-Sharif
پاکستان16 گھنٹے ago

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کی نامزدگی پر غور

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہورمیں وزیراعظم شہباز شریف نےجاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات...

Gohar-Ali-Khan Gohar-Ali-Khan
پاکستان16 گھنٹے ago

عمران خان نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف کوئی بات نہیں کی، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...

Mir Raza Mir Raza
پاکستان16 گھنٹے ago

سندھ کابینہ نے میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دیدی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کابینہ نے میر رضا کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے...

Trending