تازہ ترین
حملے کا خوف، نیتن یاہو نے پارٹی کا طے شدہ اجلاس منسوخ کردیا
تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے سیکیورٹی صورتحال کے باعث اپنی جماعت لیکوڈ کے ارکان کا طے شدہ اجلاس منسوخ کردیا۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق اجلاس آج ہونا تھا، جس کا مقصد کل ہونے والے انتخابات سے قبل لیکوڈ کے ارکانِ پارلیمنٹ کو انتخابی مہم کے لیے متحرک کرنا تھا۔ اجلاس شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ الخلیل کے قریب حالیہ حملے کے بعد انہوں نے اسرائیلی فوج کو ایک آپریشن کا حکم بھی دیا تھا۔
چینل 12 کے مطابق نیتن یاہو آج بعد میں دوبارہ انتخابی مہم شروع کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں منگل 27 اکتوبر کو انتخابات ہوں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کو بڑا چیلنج درپیش ہے۔ امریکا اور یورپ سے تقریباً 67 ہزار اسرائیلی ووٹ ڈالنے صہیونی ریاست پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سخت مقابلے میں بیرون ملک بسے اسرائیلی ووٹرز کی آمد سے انتخابی نتائج پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔
بعض ووٹرز کا کہنا ہے کہ وہ 20 سال سے جاری قیادت اور غزہ جنگ سے متعلق اسرائیلی پالیسیوں سے ناخوش ہیں اور اسرائیل کے لیے نئی سمت چاہتے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ساتویں بار اقتدار حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں اور انہیں امریکی صدر ٹرمپ کی بھرپور حمایت بھی حاصل ہے۔
رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق نیتن یاہو اور اپوزیشن اتحاد میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اپوزیشن میں سابق فوجی سربراہ گادی آئزنکوٹ اور سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نمایاں شخصیات ہیں۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کی کل 120 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی، حکومت بنانے کے لیے کم از کم 61 نشستوں کی اکثریت درکار ہوگی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

