Connect with us

تازہ ترین

ایرانی ٹارگٹ کلنگ لسٹ میں میرا نام سرِ فہرست ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ میں ایران کی ٹارگٹ کلنگ کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہوں۔

ترکیہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ کل ایک اور فہرست سامنے آئی ہے جس میں میرا نام پہلے نمبر پر ہے، مجھے ٹک ٹاک پر پہلے نمبر پر ہونا زیادہ پسند ہے، لیکن ٹارگٹ کلنگ کی فہرست میں بھی میرا نام سرِفہرست ہے۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئے بوئنگ طیارے کے ذریعے امریکا واپس نہیں جاؤں گا، اس کی ایک وجہ سیکیورٹی خدشات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں اس کے بجائے اس پرانے طیارے میں سفر کروں گا جو ماضی میں ایئر فورس ون کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ حالیہ فوجی حملوں کے بعد ایران کے ساتھ ایک مکمل جنگ یا وسیع پیمانے پر تنازع دوبارہ شروع ہو گا، میرا خیال ہے کہ یہ معاملہ بہت جلد ختم ہو جائے گا، انہوں نے چند جہازوں کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں ہم نے انہیں کہیں زیادہ سخت جواب دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب جو بھی ہو گا، وہ بہت جلد ختم ہو جائے گا اور اس سے تیل سمیت مجموعی صورتِ حال مزید محفوظ ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایران پر جون میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا ہے، جبکہ خلیجی خطے میں دونوں ممالک کے درمیان تازہ حملوں کے تبادلے کے بعد فوجی کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Bangladesh Prime Minister Sheikh Hasina Bangladesh Prime Minister Sheikh Hasina
تازہ ترین2 منٹس ago

بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کا 16 دسمبر کو وطن واپسی کا ارادہ

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ نے بھارت میں دو...

Bangladesh Bangladesh
تازہ ترین24 منٹس ago

بنگلہ دیش میں 2 بی این پی کارکنوں کے قتل کے بعد عوامی لیگ رہنماؤں کے 30 مکانات نذرِ آتش

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلہ دیش کے ضلع ناریل میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے دو کارکنوں کے...

airoplane airoplane
پاکستان51 منٹس ago

دھند و فنی خرابی، سیالکوٹ، اسلام آباد کی 2 پروازوں کی متبادل لینڈنگ

دھند اور فنی خرابی کے باعث سیالکوٹ، اسلام آباد کی 2 پروازوں کی متبادل لینڈنگ کروائی گئی ہے۔ فلائٹ شیڈول...

yeme-war yeme-war
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

یمن میں سعودی فضائی حملہ، حوثی میڈیا کا 25 افراد کے جاں بحق یا لاپتا ہونے کا دعویٰ

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن کے جنوب مغربی علاقے میں سعودی طیاروں کی جانب سے بسوں اور ٹرکوں کو نشانہ...

israel israel
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران سے فوری خطرہ نہیں، حملے کی ضرورت بھی نہیں ہے، اسرائیل کے متوقع وزیراعظم کا اہم بیان

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کے سابق آرمی چیف اور متوقع وزیراعظم گادی آئزن کوٹ نے کہا ہے کہ ایران...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین2 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے تین آئل ٹینکرز میں دھماکے اور شدید آگ لگنے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں گزشتہ چند گھنٹوں کے...

Russian attack on Ukraine Russian attack on Ukraine
تازہ ترین2 گھنٹے ago

یوکرین کے شہر زپوریزہیا پر روسی حملہ، 2 افراد ہلاک اور 22 زخمی

زپوریزہیا (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے جنوب مشرقی شہر زپوریزہیا پر روسی حملے کے نتیجے میں کم از کم 2...

Operation in Peshawar Operation in Peshawar
پاکستان2 گھنٹے ago

پشاور، سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

پشاور (صداۓ سچ نیوز) پشاور کے علاقے خوڑ میرہ باچاخیل میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا کو 50 بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے توانائی کے شعبے سے وابستہ درجنوں بحری جہازوں پر ہونے والے سائبر حملوں میں...

GAZA GAZA
تازہ ترین2 گھنٹے ago

غزہ پٹی میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید

غزہ پٹی(صدائے سچ نیوز)عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ  اسرائیلی...

Trending