Connect with us

پاکستان

این ای ڈی داخلہ ٹیسٹ، نتائج نے سندھ کے تعلیمی بورڈز کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھا دیے

NED

جامعہ این ای ڈی کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج نے سندھ کے سرکاری تعلیمی بورڈز، بالخصوص اندرون سندھ کے بورڈز اور سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی تعلیمی معیار اور امتحانی نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

داخلہ ٹیسٹ میں غیر ملکی بورڈز، کیمبرج، آغا خان ایجوکیشن بورڈ اور فیڈرل بورڈ کے طلبہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

جنگ/ دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش ڈاکٹر طفیل نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سالِ اوّل میں 70 اور 80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے متعدد طلبہ داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہو سکے، جو امتحانی نظام اور نمبروں کی ساکھ پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

نتائج کے مطابق غیر ملکی بورڈز کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 95.65 فیصد رہا، جبکہ کیمبرج کے طلبہ کی کامیابی 94.32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

آغا خان ایجوکیشن بورڈ کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 88.84 فیصد اور فیڈرل بورڈ کے طلبہ کا 83.71 فیصد رہا، کراچی بورڈ کے طلبہ نے 79.91 فیصد کامیابی حاصل کی۔

اس کے برعکس سندھ کے بیشتر سرکاری بورڈز کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، سب سے خراب نتائج سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سامنے آئے، جہاں کامیابی کا تناسب محض 13.95 فیصد رہا۔

اندرونِ سندھ کے بورڈز میں حیدر آباد بورڈ کے طلبہ کی کامیابی 46.83 فیصد، نواب شاہ بورڈ کے طلبہ کی کامیابی 42.03 فیصد، میر پور خاص کے طلبہ کی کامیابی 40.43 فیصد، لاڑکانہ کے طلبہ کی کامیابی 36.71 فیصد اور سکھر بورڈ کے طلبہ کی کامیابی 35.06 فیصد رہی۔

ڈاکٹر طفیل نے واضح کیا کہ موجودہ نتائج میں اے لیول کے طلبہ شامل نہیں ہیں کیونکہ ان کے امتحانات جاری ہیں، ان کا داخلہ ٹیسٹ امتحانات مکمل ہونے کے بعد لیا جائے گا۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے مطابق داخلہ ٹیسٹ میں 13,056 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 9,252 کامیاب قرار پائے اور مجموعی کامیابی کا تناسب 70.86 فیصد رہا، یونیورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوتا ہے، جس کے بعد اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کا عمل شروع ہوتا ہے۔

نتائج نے ایک مرتبہ پھر سندھ کے سرکاری تعلیمی بورڈز کے امتحانی نظام، تدریسی معیار اور انتظامی ڈھانچے کی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر 70 سے 80 فیصد نمبر لینے والے طلبہ بنیادی اہلیت کے امتحان میں بھی مطلوبہ معیار حاصل نہ کر سکیں تو اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بورڈ امتحانات میں نمبروں کی تقسیم اور حقیقی تعلیمی استعداد کے درمیان واضح فرق موجود ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

WORLD LITERACY DAY WORLD LITERACY DAY
پاکستان9 گھنٹے ago

بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے آئینی عزم کے لیے ریاست کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے، آئی پی ایس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد تقریباً ۲ کروڑ ۱۱ لاکھ ہے، جو...

PAK SAUDI PAK SAUDI
پاکستان9 گھنٹے ago

وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت، مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کی...

Petrol-Prices-Rise Petrol-Prices-Rise
پاکستان10 گھنٹے ago

پیٹرول کی اونچی اڑان، آج مزید 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا

پیٹرول کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے، آج ملک میں فی لیٹر پیٹرول 5 روپے 58 پیسے مہنگا کردیا...

Naval-Chief Naval-Chief
پاکستان10 گھنٹے ago

پاک بحریہ کے زیر اہتمام 1965ء کی جنگ کی یادمیں یوم بحریہ منایا گیا، آئی ایس پی آر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بحریہ کے زیر...

West Bank West Bank
تازہ ترین10 گھنٹے ago

برطانیہ اور فرانس سمیت 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کی غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندی عائد کردی

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت دنیا کے 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی...

onion onion
پاکستان10 گھنٹے ago

ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پیازکی قیمت 300 روپےکلو تک پہنچ گئی

ملک میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور مختلف شہروں میں پیاز کی قیمت 300 روپےکلو...

gold gold
پاکستان10 گھنٹے ago

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج پھر کمی ریکارڈ

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے...

Gohar-Ali-Khan Gohar-Ali-Khan
پاکستان10 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے کے پی اور دہشتگردی سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، بیرسٹرگوہرعلی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے خیبرپختونخوا کے خلاف مریم نواز کے بیان پر اظہار...

iran-russia iran-russia
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایران روس کیساتھ تعاون بڑھاتے ہوئے نئے نیو کلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، روسی توانائی ایجنسی

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی سرکاری جوہری توانائی کارپوریشن روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچیوف نے کہا ہے کہ ایران...

Hafiz naeem Hafiz naeem
پاکستان11 گھنٹے ago

پیٹرول قیمت کم ہوئی تو ٹھیک ورنہ ہم بہت آگے کا پلان رکھتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت...

Trending