پاکستان
وزیر توانائی نے پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 200 سے بڑھا کر 250 یونٹ کرنے کا عندیہ دیدیا
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینیٹ کے اجلاس میں عابد شیر علی نے وزارت توانائی کو آڑے ہاتھوں لیا تو وزیر توانائی اویس لغاری نے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے آئندہ ڈیڑھ ماہ میں ریلیف 250 یونٹس تک بڑھانے کا عندیہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں ن لیگی اراکین بھاری بجلی کے بلوں پر اپنی ہی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے ، عابد شیر نے علی نے کہا کہ بجلی کمپنیوں کی چوری، نااہلی کا بوجھ عوام پر ڈالنا بند کیا جائے ، 201 یونٹ بجلی استعمال کرنے والا صارف 400 یونٹ کا بل کیوں دے؟
وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے کہا پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 200 سے بڑھا کر 250 یونٹ کرنے پر کام جاری ہے ۔ وزیر توانائی نے ڈیڑھ ماہ میں ریلیف ملنے کی توقع ظاہر کردی اور یہ بھی بتایا کہ گردشی قرض کم ہو کر ایک ہزار 670 ارب روپے رہ گیا ، اگلے 4 سال میں ڈیٹ سروس سرچارج ختم کرنا ہدف بنا لیا ہے ۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پاکستان میں سوشل میڈیا اور اے آئی کے منفی استعمال کو بے لگام گھوڑا قرار دے دیا اور کہا کہ اے آئی کے ذریعے جعلی مواد پھیلایا جا رہا ہے ۔
طارق افضل چوہدری نے کہا کہ نیا پاکستان اتھارٹی بند ہو رہی ہے لیکن اس کے منصوبے بند نہیں ہوں گے ، اسلام آباد میں جاری منصوبے سی ڈی اے اور صوبوں میں متعلقہ ادارے مکمل کریں گے ۔
انوشہ رحمان نے اے آئی کے ذریعے جھوٹے پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو حاصل قانونی استثنیٰ پر سوال اٹھائے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان چین میں قائم اے آئی تنظیم کا بانی رکن ہے، تنظیم کا اجلاس دسمبر میں ہوگا۔
ایوان کو وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا آئی ٹی اور ٹیلی کام برآمدی ترسیلات 4 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، فری لانسرز کی آمدن 49.4 فیصد اضافے سے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر ہوگئی۔
ایوان میں کورم نامکمل ہونے پر اجلاس جمعرات سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

