پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان کی اکثریت نےحکومت سے مذاکرات کے حق میں رائے دے دی، ذرائع
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سہیل آفریدی، محمود خان اچکزئی اورعلامہ ناصرعباس پر مکمل اعتماد کااظہار کیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کور اور سیاسی کمیٹی کے ساتھ پارلیمانی کمیٹی کے فورم کو مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان نے میڈیا پر چند رہنماؤں کے اپنی ہی پارٹی کے خلاف بیانات پر تنقیدکی۔ اجلاس میں بیرسٹرگوہر سے میڈیا پر بیانات دینے والوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشعال یوسفزئی نے سہیل آفریدی اور اپوزیشن قیادت پرعدم اعتماد کا اظہار کیا اورکیا کہ بانی پی ٹی آئی بیمار ہیں لیکن سہیل آفریدی کو مذاکرات کے بجائے لانگ مارچ کی پڑی تھی۔
اس پر اسد قیصر نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی سمیت محمود اچکزئی اور علامہ ناصرعباس پر اعتمادکیا ہے۔
شفقت اعوان نے مشعال یوسفزئی کے مؤقف پر ردعمل میں کہا کہ اپنے ممبران یا سہیل آفریدی پر الزام مت لگائیں، حکومت کو ٹف ٹائم دینےکے بجائےہمارے ارکان اپنوں پر الزام لگا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے ارکان کی اکثریت کی رائے تھی کہ ہمیں ہرصورت مذاکرات کرنے چاہئیں۔ نور الحق قادری نے تین مرتبہ کہا مذاکرات، مذاکرات،مذاکرات جس پر سب نے تالیاں بجائیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

