Connect with us

پاکستان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہفتہ وار کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے روزانہ تعین سے متعلق حکومت کی جانب سے آج باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کی تجویز تیار کر لی ہے، حکومت کی معاشی ٹیم تجویز وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرےگی۔ وزیراعظم اور اسٹیک ہولڈرز کی منظوری کے بعد فیصلے کا باقاعدہ اعلان آج متوقع ہے، اس سے قبل وفاقی حکومت 15روزمیں قیمتوں کے تعین کے فیصلے کو ہفتہ وار کر چکی ہے ، روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کا مقصد قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے مترادف ہے۔ 

دوسری جانب ملتان میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرز، پیرا فورس اور سول ڈیفنس نے مختلف پیٹرول پمپس پر چھاپے مار کر اسٹاک، سپلائی چین اور پیمانوں کی جانچ کی۔خلاف ورزی پر 10 سے زائد پیٹرول پمپس سیل کردیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع میں پیٹرول کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور سپلائی متاثر نہیں ہوگی۔

انتظامیہ نے مصنوعی قلت پیدا کرنے یا سپلائی روکنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ پیٹرول پمپس کے اسٹاک اور فروخت کی مسلسل مانیٹرنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

uk-settlement-grant uk-settlement-grant
برطانیہ اور یورپ6 گھنٹے ago

برطانیہ، مستقل آباد کاری کیلئے درخواستگزاروں کی تعداد 16 سال کی بلند ترین سطح پر

مانچسٹر(صداۓ سچ نیوز) برطانیہ میں مستقل آباد کاری کیلئے درخواست دینے والے تارکین وطن کی تعداد 16 سال کی بلند...

Pims-hospital Pims-hospital
پاکستان6 گھنٹے ago

پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14نوزائیدہ بچوں کی اموات پر فوجداری تحقیقات کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14نوزائیدہ بچوں کی اموات پر فوجداری تحقیقات کا آغاز ہو...

Sindh-Assembly Sindh-Assembly
پاکستان6 گھنٹے ago

صوبے کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور کرلی گئی، قرارداد پیپلز پارٹی کے...

Shehbaz-sharif Shehbaz-sharif
پاکستان6 گھنٹے ago

جی 11 پولی کلینک ایکسٹینشن کو جناح میڈیکل کمپلیکس کا پہلا فیز بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم  کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور پولی کلینک فیز ٹو ایکسٹینشن کی تعمیر...

cm-sindh cm-sindh
پاکستان7 گھنٹے ago

خبردار کرتے ہیں، قومی اسمبلی بھی سندھ کی تقسیم پر بات نہیں کرسکتی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ  سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کہیں اور بیٹھ کر...

Flood Flood
پاکستان7 گھنٹے ago

این ڈی ایم اے کا آئندہ 2 سے 3 دنوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کے...

css-result css-result
پاکستان7 گھنٹے ago

سی ایس ایس امتحان کیلئے عمر کی حد اور مواقع بڑھانے کی سفارش مسترد

سی ایس ایس امتحان کے لیے عمر کی بالائی حد اور شرکت کے مواقع بڑھانے کی سفارش مسترد کردی گئی۔...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران نے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران تیل کی برآمدات سے ایک ارب ڈالر سے زائد حاصل کرلیے

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘فارس’ کے مطابق 2 ہفتوں سے بھی کم عرصے کے دوران ایران...

gold-price-today gold-price-today
پاکستان7 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

 پاکستان اور عالمی منڈی میں مسلسل 5 روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوگیا۔...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ہمارا سکیورٹی اور دفاعی نظام مزید جدید ہوگیا، امریکی جارحیت کی صورت میں مزید سخت کارروائی کریں گے، نائب ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہےکہ امریکی جارحیت کے بعد ایران کا سکیورٹی...

Trending