پاکستان
پاکستان اور ایران میں دہشت گردی، منشیات اورانسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور ایران نے دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ،غیرقانونی امیگریشن اور سرحدی تعاون کے شعبوں میں اشتراک مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
ایرانی وزیرداخلہ اسکندرمومنی سرکاری دورےپراسلام آباد پہنچے،جہاں وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکا پرتپاک استقبال کیا،جبکہ فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
دونوں وزرائےداخلہ کےدرمیان پہلےون آن ون ملاقات اورپھر وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے،جن میں پاک ایران تعلقات،باہمی تجارت، سرحدی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اعلامیے کےمطابق دونوں ممالک نےانسداددہشت گردی،انسدادمنشیات،غیرقانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کےلیےتعاون بڑھانےپراتفاق کیا،افغانستان سےملحقہ سرحد پر دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کےخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانےکی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان رابطہ کاری مزید مؤثر بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے،ایرانی وزیر خارجہ اور وزیرداخلہ نے خطےمیں امن کے لیے غیرمعمولی کردار ادا کیا ہے اور امید ہے کہ جلد مزید مثبت پیشرفت سامنے آئے گی۔
ایرانی وفدمیں گورنرجنرل سیستان و بلوچستان،نائب وزیرداخلہ، نائب وزیراربن ڈویلپمنٹ و ٹرانسپورٹ، نیشنل ایرانی آئل کمپنی کےسربراہ، وزیر زراعت کےخصوصی نمائندےسمیت دیگراعلیٰ حکام شامل تھے، جبکہ پاکستانی وفد میں وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا،ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس، آئی جی ایف سی،ڈی جی امیگریشن،چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

