Connect with us

تازہ ترین

حزب اللہ نے ایران سے فنڈنگ ملنے کے بعد اسرائیل کے ساتھ ایک اور جنگ کی تیاریاں شروع کردیں، خبررساں ایجنسی

Hezbollah

بیروت (صداۓ سچ نیوز) لبنانی سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق لبنانی زاحمتی تنظیم ‘حزب اللہ’ نے ایران سے فنڈنگ موصول ہونے کے بعد اسرائیل کے ساتھ ممکنہ طور پر دوبارہ جنگ شروع ہونے کی صورت میں گزشتہ تین ماہ سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

حزب اللہ کو 2024 کے بعد سے اسرائیل کے ساتھ ہونے والی دو جنگوں میں شدید دھچکا لگا ہے جن میں اس کے ہزاروں جنگجو اور کئی رہنما نشانہ بنے اور اس کا زیادہ تر اسلحہ تباہ ہو گیا ہے۔

قابض اسرائیلی افواج کا اب جنوبی لبنان کے ان دیہاتوں پر قبضہ ہے جو اس گروپ کا گڑھ مانے جاتے ہیں جبکہ لبنانی حکومت پر بھی حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے سیاسی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ان تمام باتوں کے باوجود یہ گروپ اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لیے پُرعزم ہے اور لبنانی سکیورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ حزب اللہ نے جون کے بعد سے جنگی کارروائیوں میں آنے والے وقفے کو دوبارہ مسلح ہونے کے لیے استعمال کیا ہے۔ اس دوران اس کی خاص توجہ دھماکہ خیز مواد کے حصول اور  ڈرونز کی تیاری پر رہی ہے۔

ذرائع نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ حزب اللہ کو اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایران سے کروڑوں ڈالر ملے ہیں۔ یہ رقم ان تقریباً 20 کروڑ  ڈالرز کے علاوہ ہے جو ایران کی جانب سے گروپ کو  بے گھر ہونے والے خاندانوں کی مدد کے لیے ملے تھے۔

حزب اللہ کی کارروائیوں سے واقف تین دیگر سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق حزب اللہ اپنا وہ ‘کمانڈ اینڈ کنٹرول’ اسٹرکچر بھی بحال کر رہی ہے جو جنگ کے دوران ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا تھا۔

رائٹرز کے سوالات کے جواب میں حزب اللہ کے میڈیا آفس نے کہا کہ لبنانی سرزمین پر اسرائیل کے قبضے نے اس کے خلاف کسی بھی قسم کی مزاحمت کو ایک جائز حق بنا دیا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ کشیدگی کے پیشِ نظر حزب اللہ الرٹ پر ہے جس سے لبنان کا محاذ ممکنہ طور پر دوبارہ بھڑک سکتا ہے۔ تاہم ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ گروپ ابھی تک اپنے ذخائر اور افرادی قوت کو مکمل طور پر تیار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

حزب اللہ اب بھی اپنے اسلحہ ذخائر جمع کر رہی ہے اور اس نے رواں ماہ اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ لبنانی حکام کی جانب سے ضبط کیا گیا دھماکہ خیز مواد اسی کا تھا اور اسے اسرائیل کے خلاف استعمال کرنے کا ارادہ تھا۔ 

حزب اللہ کے ایک عہدیدار اور ایک لبنانی سکیورٹی ذریعے نے رائٹرز کو بتایا کہ وہ مواد خاص طور پر اس کے دھماکہ خیز ڈرونز کے لیے تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

petroleum-price petroleum-price
پاکستان1 منٹ ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 27 اکتوبر کے...

Saudi Arabia Crude Oil Saudi Arabia Crude Oil
تازہ ترین5 منٹس ago

سعودی عرب کا اپنا خام تیل سنگاپور میں ذخیرہ کرنےکا فیصلہ

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سنگاپور اور سعودی آرامکو نے2027 سے سعودی خام تیل کو  سنگاپور  میں  زیر  زمین  واقع تنصیبات ...

Gohar-Ali-Khan Gohar-Ali-Khan
پاکستان14 منٹس ago

نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نامزدگی کےلیے اجلاس کی تردید

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نامزدگی کےلیے اجلاس کی تردید...

mekkah pact mekkah pact
تازہ ترین36 منٹس ago

مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کی ایرانی قیادت سے ملاقات، تعاون مضبوط بنانے کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ملکوں کے ساتھ مذاکرات پر بیان جاری کر دیا۔ ...

Yemen-attack-Saudi Yemen-attack-Saudi
تازہ ترین44 منٹس ago

سعودی فوجی اتحاد نے حوثیوں کا ایک اور حملہ ناکام بنادیا

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی فوجی اتحاد نے حوثیوں کا ایک اور حملہ ناکام بنادیا۔ ترجمان سعودی فوجی اتحاد کے...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین49 منٹس ago

حملے کا خوف، نیتن یاہو نے پارٹی کا طے شدہ اجلاس منسوخ کردیا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے سیکیورٹی صورتحال کے باعث اپنی جماعت لیکوڈ کے ارکان...

West Bank West Bank
تازہ ترین55 منٹس ago

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانیت کیخلاف جرائم اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، رپورٹ

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اقوام متحدہ کے مقرر کردہ تفتیش کاروں نے پیر کے روز کہا ہے کہ اسرائیل نے...

Ceasefire Ceasefire
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی تیاری مکمل

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فوج صدر ڈونلڈ ٹرمپ...

Dacotiy Dacotiy
پاکستان1 گھنٹہ ago

کراچی، گلشن اقبال 13 ڈی میں گھر میں ڈکیتی، ملزمان 8 ہزار ڈالر و دیگر سامان لے اُڑے

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جہاں...

Hezbollah Hezbollah
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

حزب اللہ نے ایران سے فنڈنگ ملنے کے بعد اسرائیل کے ساتھ ایک اور جنگ کی تیاریاں شروع کردیں، خبررساں ایجنسی

بیروت (صداۓ سچ نیوز) لبنانی سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق لبنانی زاحمتی تنظیم ‘حزب اللہ’ نے ایران سے فنڈنگ موصول ہونے...

Trending