Connect with us

تازہ ترین

ایران جنگ پر ابتک 37.5 ارب امریکی ڈالرز خرچ ہو چکے، پیٹ ہیگسیتھ

Hegseth

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جاری جنگ پر اب تک 37.5 ارب امریکی ڈالرز خرچ ہو چکے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین نے 1.5 ٹریلین ڈالرز کے دفاعی بجٹ کی درخواست کی ہے، جس میں ایران جنگ کے لیے تقریباً 70 ارب ڈالرز مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ نے گزشتہ روز سینیٹ کی تخصیصی کمیٹی کے اجلاس کے دوران اس رقم کی تصدیق کی۔

اجلاس کے دوران پیٹ ہیگسیتھ اور جنرل ڈین کین 1.5 ٹریلین ڈالرز کے امریکی دفاعی بجٹ کی اپنی درخواست پر سوالات کا سامنا کر رہے تھے۔

ڈیمو کریٹک سینیٹر ڈک ڈربن کے سوال کے جواب میں ہیگسیتھ نے کہا کہ آج کی تاریخ تک ہمارے پاس موجود تخمینہ 37.5 ارب ڈالرز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس رقم میں ستمبر کے اختتام تک جاری رہنے والے بعض آپریشنز اور دیکھ بھال (آپریشنز اینڈ مینٹیننس) کے اخراجات بھی شامل ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تخمینہ دیگر اندازوں کے مقابلے میں خاصا کم ہے، خصوصاً ان تخمینوں کے مقابلے میں جن میں امریکی صارفین پر پڑنے والے بالواسطہ معاشی اثرات بھی شامل کیے گئے، مثال کے طور پر موڈیز اینالیٹکس نے توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سمیت دیگر عوامل کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس جنگ کی امریکی معیشت پر مجموعی لاگت 150 ارب ڈالرز تک ہونے کا اندازہ لگایا ہے۔

واضح رہے کہ یہ تازہ تخمینہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے مئی میں جاری کیے گئے 29 ارب ڈالرز کے سابقہ تخمینے سے تقریباً 8 ارب ڈالرز زیادہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Pak-Army Pak-Army
پاکستان5 گھنٹے ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 21 خوارج ہلاک

پشاور (صداۓ سچ نیوز) سیکیورٹی فورسز نے 3 سے 5 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی...

Sharjeel Memon Sharjeel Memon
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ن لیگ اپنے اتحادیوں کو خوش کرے لیکن سندھ کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کرے، شرجیل میمن

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے...

gaza gaza
تازہ ترین5 گھنٹے ago

غزہ کے کھنڈرات سے مزید 100 سے زائد فلسطینی شہداء کی باقیات برآمد

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ کے کھنڈرات سے مزید سو سے زائد فلسطینیوں کی باقیات ملنے کے بعد شہدا کی...

Israeli violence in West Bank. Israeli violence in West Bank.
تازہ ترین5 گھنٹے ago

سابق اسرائیلی جرنیلوں کا حکومت پر مغربی کنارے میں قابضین کے تشدد کی پشت پناہی کا الزام

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج کے سابق جرنیلوں نے حکومت پر مغربی کنارے میں قابضین کے تشدد کی...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین5 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی فورسز کا 3 ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) آبنائےہرمزمیں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی، امریکی فورسز نےتین ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے...

Air Vice Marshal Hassan Faisal Air Vice Marshal Hassan Faisal
پاکستان5 گھنٹے ago

پاک فضائیہ نے گزشتہ سال بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ایئر وائس مارشل حسن فیصل

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ قوم کی اُمیدوں پر ہمیشہ پوری...

6-september-1965 6-september-1965
پاکستان5 گھنٹے ago

آج ملک بھر میں یومِ دفاعِ و شہداء منایا جارہا ہے

آج ملک بھر میں یومِ دفاعِ و شہداء منایا جارہا ہے،61 سال قبل پاک فوج اور پاکستانی قوم نے رات...

PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting
پاکستان18 گھنٹے ago

3 ارب روپے کا رسک پول ایس ایم ایز کی ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس تک رسائی بڑھائے گا،وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق اجلاس ہوا جس دوران...

Pak-vs-India Pak-vs-India
پاکستان19 گھنٹے ago

ویمنز ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی...

Khalid-Mehmood-khokhar Khalid-Mehmood-khokhar
پاکستان19 گھنٹے ago

اگر نظام میں تبدیلی نہیں لائی جاتی تو گورننس اور کسان کے حال پر اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھ لینا چاہیے، صدر کسان اتحاد

کراچی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہاہے کہ  ہمارے پاس 1500 کلومیٹر کا سمندر...

Trending