Connect with us

پاکستان

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 14 افراد جاں بحق، 19 زخمی

flood-2026

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں 19 جولائی سے جاری مون سون بارشوں نے مختلف اضلاع میں تباہی مچا دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں، فلیش فلڈ اور گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں 14 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ درجنوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جاں بحق افراد میں 6 مرد، 6 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 4 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 28 مکانات متاثر ہوئے، جن میں 22 کو جزوی جبکہ 6 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ یہ واقعات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، لوئر چترال، لوئر و اپر دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر، کرم اور شمالی وزیرستان سمیت مختلف اضلاع میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کو ریلیف آپریشن تیز کرنے اور متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور سرکاری الرٹس و ایڈوائزریز پر عمل کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Ceasefire Ceasefire
تازہ ترین33 سیکنڈز ago

ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی تیاری مکمل

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فوج صدر ڈونلڈ ٹرمپ...

Dacotiy Dacotiy
پاکستان6 منٹس ago

کراچی، گلشن اقبال 13 ڈی میں گھر میں ڈکیتی، ملزمان 8 ہزار ڈالر و دیگر سامان لے اُڑے

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جہاں...

Hezbollah Hezbollah
تازہ ترین11 منٹس ago

حزب اللہ نے ایران سے فنڈنگ ملنے کے بعد اسرائیل کے ساتھ ایک اور جنگ کی تیاریاں شروع کردیں، خبررساں ایجنسی

بیروت (صداۓ سچ نیوز) لبنانی سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق لبنانی زاحمتی تنظیم ‘حزب اللہ’ نے ایران سے فنڈنگ موصول ہونے...

FFC secures top award FFC secures top award
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایف ایف سی کی آئی کیپ-آئی سی ایم اے بہترین کارپوریٹ اور سسٹین ایبلٹی رپورٹس ایوارڈز 2025 میں شاندار کامیابی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے کارپوریٹ رپورٹنگ میں اعلیٰ معیار اور بہترین...

gold gold
پاکستان8 گھنٹے ago

پانچ دن مسلسل گرنے کے بعد سونے کی قیمت آج سنبھل گئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) پانچ دن مسلسل گرنے کے بعد سونے کی قیمت آج سنبھل گئی۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن...

POAF Europe Leaders POAF Europe Leaders
اوورسیز پاکستانیز8 گھنٹے ago

پی او اے ایف یورپ کے رہنماؤں کا مطالبہ، اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو فعال ادارہ بنایا جائے

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اوورسیز الائنس فورم (پی او اے ایف) یورپ کے رہنماؤں نے سمندر پار پاکستانیوں کی...

Hafiz Naeem Hafiz Naeem
پاکستان8 گھنٹے ago

وزیر اعظم سن لیں عوام کو ریلیف نہ ملا تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور (صداۓ سچ نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سن لیں...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین8 گھنٹے ago

تہران میں چار ملکی اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دی، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) تہران میں پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کا اہم چار ملکی اجلاس آج ہوگا،ایرانی وزارت خارجہ کے...

Ali-Bagheri-Kani Ali-Bagheri-Kani
تازہ ترین9 گھنٹے ago

تہران میں چار ملکی اجلاس علاقائی امن و سلامتی کیلئے انتہائی اہم پیشرفت قرار

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی عہدیدار علی باقری نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے اعلیٰ...

Pakistani Flights Pakistani Flights
پاکستان9 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ تنازع، جی پی ایس سگنلز میں گڑبڑ، پاکستانی فلائٹس کی لوکیشنز پھر بھارت میں ظاہر ہونے لگیں

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطیٰ میں جی پی ایس سگنلز...

Trending