پاکستان
مریم نواز کی ہدایت پر وزیرتعلیم اسکولوں میں کیا پڑھائیں گے؟ رانا سکندر حیات کا بیان آگیا
لاہور(صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم کی جانب سے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کوہر ہفتے ایک اسکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت پر رانا سکندر حیات کا بیان آگیا۔
ویڈیو پیغام میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ انگلش اور کیمسٹری پسندیدہ مضمون، انہی مضامین سے شروع کروں گا، پرائمری سکولوں میں انگلش، ہائی سکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا۔ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگر مضامین کی بھی تدریس کروں گا۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس پڑھانا شروع کروں گا، ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا۔ کسی کو معلوم نہیں ہوگا کہ کب، کس اسکول آرہا ہوں۔ اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کا مقصد سکولوں کے مسائل، زمینی حالات اور تدریسی معیار کا براہ راست جائزہ لینا ہے، اساتذہ اور طلبہ سے براہ راست رابطہ تعلیمی اصلاحات میں معاون ثابت ہوگا، اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ اسکولوں کے مسائل کاغذوں پر نہیں، موقع پر جا کر دیکھنے اور حل کرنے کا قائل ہوں، اس عمل سے سرکاری سکولوں کو معیاری سکول بنانے کی مہم میں بھی تیزی آئے گی۔
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

