تازہ ترین
ٹرمپ کا ایرانی منجمد اثاثے استعمال کرنے کا اعلان خطرناک مثال قائم کرے گا، عباس عراقچی
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے منجمد اثاثے استعمال کرنے کے بیان پر سخت ردِعمل دیا ہے۔
عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ کسی دوسرے ملک کے اثاثے ضبط کر کے انہیں غیر متعلقہ مستقبل کے دعوؤں کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنا ایک اشتعال انگیز مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایسے فنڈز سے فائدہ اٹھانے یا اس پر خوش ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اگر حکومتیں دوسرے ممالک کے اثاثے ضبط کرنے کو معمول بنا لیں تو پھر کسی بھی ملک کے اثاثے محفوظ نہیں رہیں گے، اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا انتشار نہ خوش گوار ہو گا اور نہ ہی پُرامن۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا اپنی تحویل میں موجود ایران کے منجمد فنڈز کو بحری جہازوں، ان کے مال بردار سامان اور متعلقہ نقصانات کے ازالے کے لیے استعمال کرنا شروع کرے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

