تازہ ترین
حکومت روزانہ پیٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کے نظام پر فوری نظرثانی کرے، پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم کو خط
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان بزنس فورم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام پر فوری نظرِثانی کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان بزنس فورم کے خط کے مطابق حکومت روزانہ پیٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کے نظام پر فوری نظرِثانی کرے، اس فارمولے نے بزنس کمیونٹی اور عوام کو جمود کا شکار بنا دیا ہے، اس فارمولے کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں بھی من مانی طور پر وصول کی جارہی ہیں۔
پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 روز میں پیٹرول کی قیمت میں 24 اور ڈیزل میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، مشکل حالات میں حکومت کا کام ریلیف فراہم کرنا ہوتا ہے نہ کہ تمام بوجھ عوام پر منتقل کرنا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم صاحب! معیشت کو سہارا چاہیے لیکن حکومت کے رویہ سے ایسا کچھ نظر نہیں آرہا، پیٹرولیم لیوی کو 18 فیصد جی ایس ٹی کے مساوی فی لیٹر مقرر کیا جائے۔
پاکستان بزنس فورم نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی سخت مخالفت کرتے ہیں،تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے فی لیٹر مارجن میں کمی جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

