پاکستان
ڈی ریگولیشن کمیٹی کا اجلاس، کمیٹی اراکین کی روزانہ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے فارمولے کی تعریف
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئل سیکٹر کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کی جانب پیش رفت سامنے آئی ہے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی یومیہ قیمتوں کے نظام کو سراہا گیا، علی پرویز ملک نے آئل سیکٹر میں شفافیت، ڈیجیٹلائزیشن اور صارفین کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے آئل سیکٹر کی ڈی ریگولیشن سے متعلق کمیٹی اجلاس کی صدارت کی۔ کمیٹی اراکین نے روزانہ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے کو سراہا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے میکنزم سے شفافیت بڑھے گی اور قیمتوں میں غیر ضروری اتار چڑھاؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیر پیٹرولیم نے ڈی ریگولیشن عمل کیلئے واضح اہداف مقرر کرنے کی ہدایت دی اور کہا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سپلائی چین کی اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کا ذمہ دار بنایا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اوگرا کی ویب سائٹ پر روزانہ پرائسنگ فارمولے اور پلیٹس ڈیٹا کا ڈیش بورڈ فعال ہو چکا ہے۔ اس سے عوام کو معلومات تک رسائی مزید بہتر ہوگی۔
اجلاس میں پیٹرولیم ذخائر ، فریٹ مارجن اور ونڈ فال ٹیکس سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے آئل سیکٹر میں شفافیت اور صارفین کے تحفظ کیلئے جامع اصلاحاتی روڈ میپ مرتب کرنے پر اتفاق کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

