تازہ ترین
امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) تین اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے احتجاجاً صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔
فاکس نیوز میڈیا، اے بی سی نیوز، سی بی ایس نیوز، این بی سی نیوز اور سی این این نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا ہے کہ عوام کا اہم ترین مفاد ہے کہ وہ حکومت سے متعلق درست اور آزاد معلومات حاصل کریں، کسی انتظامیہ کو بھی نیوز آرگنائزیشنز کو محض اس لیے محدود نہیں کرنا چاہیے کہ وہ ادارے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت جاری کیاگیا ہے جب وائٹ ہاؤس پول نے کہا ہے کہ آج سے ٹی وی پول( TV pool ) صدر ٹرمپ کی پول کوریج کو کور نہیں کرے گا۔ اور اس پول کا کوئی متبادل بھی نہیں ہوگا۔
یہ اقدام وائٹ ہاؤس کی جانب سے سی این این کو اس کی تفویض کردہ ذمہ داریوں سے روکنے کی وجہ سے کیا گیاہے۔
مختلف ٹی وی چینلز کی جانب سے اس یک جہتی کا اظہار صدر ٹرمپ کی جانب سے سی این این ، ایم ایس ناو اور پولیٹیکو کے صحافیوں پر وائٹ ہاوس میں داخلہ بند کرنے کے سبب کیا گیا ہے۔
تینوں میڈیا اداروں کے صحافیوں کا کہنا ہےکہ وائٹ ہاؤس میں ان کے داخلے کی دستاویز منسوخ کردی گئی ہیںاور انہیں عمارت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
صدر ٹرمپ نے ان تینوں اداروں کے صحافیوں پر داخلہ بند کرتے ہوئے کسی خاص نیوز کی نشاندہی نہیں کی تھی۔ ساتھ ہی یہ بھی دھمکی دی تھی کہ دیگر نیوز اداروں کے صحافیوں پر بھی وائٹ ہاوس کے دروازے بند کیے جاسکتے ہیں۔
سی این این، ایم ایس ناو اور پولیٹکیو نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ صدرٹرمپ کے اقدام کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر کریں گے۔
صدرٹرمپ نے پیر کو بھی اپنے بیان میں ان میڈیا اداروں کیخلاف کارروائی کا دفاع کرنے کی کوشش کی تھی۔
صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس آزاد پریس کیخلاف حملہ آور نہیں، یہ فیک نیوز پر حملہ ہے جو کہ امریکا میں کینسر کی طرح پھیل گیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

