پاکستان
بینظیر ہنرمند پروگرام، بی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کا خواتین و نوجوانوں کی فنی تربیت کیلئے معاہدہ
لاہور (صداۓ سچ نیوز) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت پنجاب کے مستحق اور کم وسائل رکھنے والے افراد، بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق فنی تربیت فراہم کرنا ہے۔
تقریب پی ایس ڈی ایف لاہور دفتر میں منعقد ہوئی جس میں ڈی جی سی آئی، بی آئی ایس پی، سیدہ عدیلہ بخاری؛ ڈی جی پنجاب، بی آئی ایس پی، حیدر مرتضیٰ؛ ڈپٹی ڈائریکٹر (این ایس ای آر پنجاب)، روہینہ اقبال؛ فوکل پرسن، بینظیر ہنرمند پروگرام، حمیرا فاروق اور ریجنل آؤٹ ریچ کوآرڈینیٹر (پنجاب)، بینظیر ہنرمند پروگرام، نایاب جان نے شرکت کی۔
پی ایس ڈی ایف کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد خان، منیجر پروگرام ڈیزائن عمارہ ذیشان، جعفر علی اور اسپیشلسٹ پروگرام ڈیزائن نے نمائندگی کی۔
اس شراکت داری کے تحت بی آئی ایس پی اپنے علاقائی دفاتر اور قومی سماجی و معاشی رجسٹری (NSER) کے ذریعے اہل مستحقین کی نشاندہی اور رجسٹریشن میں معاونت کرے گا۔ امیدوار بینظیر ہنرمند پورٹل کے ذریعے خود بھی رجسٹریشن کر سکیں گے جبکہ پی ایس ڈی ایف ٹریننگ، تربیتی مواد، وظائف اور نیوٹیک (NAVTTC) سے تسلیم شدہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نیشنل ووکیشنل کوالیفیکیشنز فریم ورک (NVQF) کے مطابق سرٹیفکیٹس فراہم کرے گا۔ یہ شراکت داری مستحق افراد کو سماجی تحفظ سے آگے بڑھ کر باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

