پاکستان
مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت بر قرار رہے گی، عبیداللہ چوہدری
اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ سکولز، چیئرمین کیرئیر سکول اینڈ کالج محمد عبیداللہ چوہدری نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل کرنے کے تمام یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔
مودی سرکار کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے منافی ہے۔
کشمیری یوتھ وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ریاست جموں کشمیر کے باشندوں کو آزادانہ حقِ خودارادیت فراہم کرے۔
عبیداللہ چوہدری نے بتایا کہ کہ ہندوستانی سپریم کورٹ کا 11 دسمبر 2023 کا وہ فیصلہ بھی کشمیری مسترد کرتے ہیں جس میں متنازع حیثیت تبدیلی کو جائز قرار دیا کیا۔
پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ جموں کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جس کا حتمی فیصلہ کشمیری عوام کی آزادانہ رائے کے مطابق ہوگا، 5 اگست 2019 کو بھارتی اقدام نے مسئلہ کشمیرکو مزید پیچیدہ بنا دیا جس سے خطے میں اعتماد سازی کو نقصان پہنچا۔
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر سکیورٹی اقدامات نافذ کیے گئے، مواصلاتی پابندیاں، انٹرنیٹ کی بندش، سیاسی سرگرمیوں پر قدغنیں اور متعدد سیاسی رہنمائوں کی گرفتاریاں عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ کا مرکز بنیں
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

