پاکستان
ناقابل تقسیم صرف پاکستان ہے، صوبوں کی تقسیم کو غداری کہنے سے بڑی کوئی غداری نہیں، خالد مقبول
کراچی (صداۓ سچ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ناقابل تقسیم صرف پاکستان ہے، صوبوں کی تقسیم کو غداری کہنے سے بڑی کوئی غداری نہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ پاکستان کا علاج اب درد کی گولیوں سے نہیں ہوگا، اب سرجری کا وقت ہے، کینسر زدہ اعضا کو پاکستان سے نکال دیں، اسلام آباد میں پاکستان کی تمام تاجر برادری کا اجتماع ہوا اور اس اجتماع میں بھی ایم کیو ایم کے دیرینہ مؤقف کی تائید ہوئی کہ ملک بھر میں نئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ناقابل تقسیم صرف پاکستان ہے، صوبوں کی تقسیم کو غداری کہنے سے بڑی کوئی غداری نہیں، صوبوں کی تقسیم کا تقاضا تو آئينِ پاکستان کرتا ہے، آئین میں طریقۂ کار بتایا گیا ہے، اب وہ قابلِ عمل نہیں رہا۔
ان کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں ترمیم پیش کی تھی، ملک کے موجودہ صوبے لسانی بنیادوں پر ہیں، ایم کیو ایم آبادی کے مطابق انتظامی یونٹس کا مطالبہ کرتی ہے۔
متحدہ کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جدوجہد اب رنگ لارہی ہے، نئے انتظامی یونٹس اور مقامی خود مختاری ناگزیر ہے، اتفاقِ رائے کیلئے کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 25 کڑور ہے، کیا اتنی بڑی آبادی کا نظام چار صوبوں پر چلایا جاسکتا ہے؟ اس کے علاوہ ملک بھر میں خودمختار مقامی حکومتوں کا نظام بھی ناگزیر ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جب بھی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی بات ہوگی تو پورے ملک کیلئے ہوگی۔
ان کہنا تھا کہ آئین قرآن میں لکھی ہوئی کسی آیت کا نام نہیں ہے جو تبدیل نہ ہوسکے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

