تازہ ترین
مظفرآباد، ان انتخابی نتائج کو پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی، نیّر بخاری
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیّر بخاری کا کہنا ہے کہ ان انتخابی نتائج کو پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی، میرے پاس ثبوت ہیں یہ بیلٹ پیپرز جو ن لیگ کے کارکنوں کو تقسیم کیے گئے، پولنگ اسٹیشن کے باہر ن لیگ والے بیلٹ پیپر فراہم کر رہے ہیں۔
مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیّر بخاری نے کہا کہ شفاف انتخابات اسے کہتے ہیں، اس طرح اپنے لوگوں کو یہ جتوانا چاہتے ہیں، اس الیکشن کو فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں سمجھتے، ایسے نتائج کو نہیں مانتے۔
نیّر بخاری نے کہا کہ ن لیگ کا امیدوار قتل میں ملوث ہے، متعلقہ ادارے نوٹس لیں، ملزمان کو گرفتار کیا جائے، آزاد کشمیر میں لاقانونیت کی انتہا ہے، یہاں ریاست کے صدر پر حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر حملہ کیا گیا، پیپلز پارٹی کے کارکن مشتاق حسین شاہ کو قتل کر دیا گیا۔ یہاں ہونے والے انتخابات غیر شفاف اور دھاندلی شدہ ہیں، حلقہ ایل اے 31 میں ہمارے امیدوار پر ن لیگ کے کارکنوں نے حملہ کیا، وہ اسپتال میں ہیں۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ جبر کی حکومت کو کوئی نہیں مانتا، ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ میرپور ڈویژن میں عوام کی رائے کا احترام نہیں کیا گیا۔ آزاد کشمیر میں لوگوں نے ن لیگ کو مسترد کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

