پاکستان
بلاول بھٹو کو ورغلا کر غلط بیانی کروائی جا رہی ہے، ان سے کہوں گا آپ کو غلط معلومات دی گئیں، رانا ثنا اللّٰہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو ورغلا کر غلط بیانی کروائی جا رہی ہے۔ ان سے کہوں گا کہ آپ کو غلط معلومات دی گئیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پورے دن میں تین واقعات ہوئے ہیں، چوہدری لطیف اکبر اپنے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرنے گئے، سادات فیملی سے چوہدری لطیف اکبر کا تنازع ہے، کسی نے مکا مارا ہو، فائر ہوا ہو، ہم ذمہ دار ہیں، تو تکرار کو انہوں نے چوہدری لطیف اکبر پر حملہ بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ کھاوڑہ میں ایم این اے صلاح الدین جونیجو کے ساتھ سندھ کی پولیس تھی، صلاح الدین جونیجو پولنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہوئے، وہ تیسرے پولنگ اسٹیشن میں گئے تو ان کے گن مین نے فائر کیا، مبینہ طور پر دوسرے لوگوں کی طرف سے بھی فائر کیا گیا۔ کہا جارہا ہے ایم این اے کو گولی لگی، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوئی، بلاول بھٹو انہیں بلا کر پوچھیں کہ ایم این اے وہاں کیا کرنے گئے تھے؟ آپ کے ایم این اے پولنگ اسٹیشن گئے، اس کا آپ کے پاس کیا جواب ہے؟
رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ تیسرا واقعہ ایل اے 31 میں ہوا۔
رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ ایک جمہوری جماعت نے ساڑھے 10 بجے سے کہنا شروع کردیا دھاندلی ہو رہی ہے، آزاد کشمیر کے عوام نے بھرپور انداز میں ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا، چند لوگوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات لگائے گئے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

