Connect with us

پاکستان

بلوچستان کے بعد سندھ نے بھی وفاق سے خیبرپختونخوا کی مسترد کردہ بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں

Bulletproof vehicles

کراچی (صدائے سچ نیوز)بلوچستان کے بعد سندھ حکومت نے بھی وفاق سے درخواست کی ہے کہ خیبرپختونخوا کی جانب سے مسترد کی گئیں بکتر بند (آرمڈ) گاڑیاں سندھ کو منتقل کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی غلط پالیسی کو صوبے میں دہشت گردی کے دوبارہ بڑھنے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت نہ تو خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے تحت مختص فنڈز فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی دیگر آئینی حقوق دے رہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیرِداخلہ محسن نقوی کی جانب سے فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں خراب اور پرانی ہیں اور انہیں واپس کرنے کی ہدایت کردی۔

بعد ازاں، وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔

انہوں نے وزیرِ داخلہ سے اپیل کی کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں بلوچستان حکومت کے حوالے کیا جائے تاکہ دہشت گردی کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔

اس کے بعد ایک غیر معمولی پیش رفت میں وزیرِداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے لیے مختص بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو منتقل کر دیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

IranSchoolAttack IranSchoolAttack
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملےکا ذمہ دار امریکا نکلا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے علاقے مناب میں بچیوں کے اسکول پر حملے کا ذمے دار امریکا نکلا۔ امریکی...

KhatamalAnbiya KhatamalAnbiya
تازہ ترین11 گھنٹے ago

ایران کا امریکا و اسرائیل کیخلاف مسلسل حملوں کی پالیسی اختیار کرنے کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف مسلسل حملوں کی پالیسی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔...

maryam-nawaz maryam-nawaz
پاکستان11 گھنٹے ago

وزیراعلی پنجاب نے غیرقانوی اسلحہ کےخاتمے کی ذمہ داری بھی سی سی ڈی کوسونپ دی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلی پنجاب نے غیرقانوی اسلحہ کےخاتمے کی ذمہ داری بھی سی سی ڈی کوسونپ دی جبکہ...

crude-oil crude-oil
تازہ ترین11 گھنٹے ago

بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری دے دی

پیرس (صداۓ سچ نیوز) بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے اعلان کیا ہے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین11 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں سے تیل کا ایک قطرہ بھی گزرنے نہیں دیں گے ، پاسداران کا میزائلوں حملوں کی 39ویں لہر کے آغاز  کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کا بیان میں کہناتھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امریکا اور  اسرائیل ...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
پاکستان11 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کی بندش، پاکستان نے تیل کیلئے بحر احمر کا راستہ اختیار کر لیا

آبنائے ہرمز (صداۓ سچ نیوز) آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے پاکستان نے تیل کے لئے بحرِ احمر کا...

barister-gohar barister-gohar
پاکستان12 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، شاہد خٹک اور ڈاکٹر زرقا میں تلخ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیاہے تاہم اس دوران...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین12 گھنٹے ago

جب میں چاہوں ایران جنگ ختم ہوسکتی ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے حوالے سے ایک نیا بیان...

football football
تازہ ترین12 گھنٹے ago

ایران کا امریکہ میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے رواں سال امریکہ میں ہونے والی فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ...

iran-israeil iran-israeil
تازہ ترین12 گھنٹے ago

ایران کے خلیجی ممالک پر 3133 سے زائد حملے، 783 میزائل 2350 ڈرون شامل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے خلیجی ممالک پر 3 ہزار 133 سے زائد حملے کیے، جن میں 783 میزائل...

Trending