Connect with us

تازہ ترین

عمان نے آبنائے ہُرمُز پر فریم ورک منظور کرلیا، ایران

Strait-of-Hormuz

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عمان نے آبنائے ہُرمُز کے ’’فریم ورک آف انڈراسٹینڈنگ‘‘ کی منظوری دے دی ہے۔

ایرانی قانون سازوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان مجوزہ فریم ورک پر بڑی حد تک اتفاق ہو گیا ہے، تاہم اس کی حتمی منظوری اعلیٰ سطح پر ہونا ابھی باقی ہے۔

 ایرانی پارلیمنٹ کے نیشنل سیکورٹی کمیشن کے ترجمان حسان غساوی نے کہا عمان آبنائے ہُرمُز کے "فریم ورک آف انڈراسٹینڈنگ” پر رضامند ہوگیا ہے۔ اس فریم ورک کے حتمی مسودے کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ماضی میں دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل کی رسد آبنائے ہرمز سے گزرتی تھی، تاہم فروری میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد شروع ہونے والی علاقائی لڑائی کے دوران ایران نے اس اہم آبی گزرگاہ کو مؤثر طور پر بند کر دیا تھا۔ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات میں آبنائے ہرمز کو دباؤ کے ایک اہم ذریعے کے طور پر بھی استعمال کرتا رہا ہے۔

رواں ماہ ایرانی اور عمانی حکام نے آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنے پر مذاکرات شروع کیے تھے۔

ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے مطابق مجوزہ انتظام کے تحت ابتدائی طور پر ایرانی اور عمانی بحری راستے استعمال کیے جائیں گے، جس کے بعد جہازوں کی آمدورفت کو ایک مرکزی راستے پر منتقل کر دیا جائے گا۔

مجوزہ منصوبے کے تحت ایرانی حکام آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے جہازوں جبکہ عمانی حکام باہر جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Strait-of-Hormuz Strait-of-Hormuz
تازہ ترین3 گھنٹے ago

عمان نے آبنائے ہُرمُز پر فریم ورک منظور کرلیا، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عمان نے آبنائے ہُرمُز کے ’’فریم ورک آف انڈراسٹینڈنگ‘‘...

turkish-president- turkish-president-
تازہ ترین4 گھنٹے ago

معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، یواین چارٹر کے مطابق دفاع کے حق کی توثیق کرتا ہے، ترک صدر

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا اہم بیان جاری...

Mir-raza-murder-case Mir-raza-murder-case
پاکستان4 گھنٹے ago

میر رضا کی قبر کشائی کل ہوگی، میڈیکل بورڈ دوبارہ تبدیل، پرانا بورڈ بحال

کراچی (صداۓ سچ نیوز) نوجوان تاجر میر رضا کی قبر کشائی سے قبل میڈیکل بورڈ ایک بار پھر تبدیل کر...

jamat-e-islami jamat-e-islami
پاکستان4 گھنٹے ago

اتوار کو چاروں صوبوں میں وزراء اعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا ہو گا، امیرجماعت اسلامی

لاہور(صداۓ سچ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لیوی کے خلاف جماعتِ اسلامی کا ملک گیر احتجاج مختلف...

ibrahim razaei ibrahim razaei
تازہ ترین4 گھنٹے ago

پاکستان اور ترکیے کیساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کی حفاظت کی ضمانت نہیں دیتا، ابراہیم رضائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی اینڈ فارن پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے کہا ہے...

flour-file-photo flour-file-photo
پاکستان4 گھنٹے ago

ایک ہفتے میں آٹا مزید مہنگا، 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بعض...

nepra nepra
پاکستان4 گھنٹے ago

نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی فی یونٹ 75 پیسے مہنگی کردی

نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ اعلامیے کے مطابق  بجلی جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ...

yemen-houthis yemen-houthis
تازہ ترین5 گھنٹے ago

حوثیوں کا یمنی شہر مارب پر حملہ، 3 یمنی فوجی اور 2 شہری جاں بحق

مارب (صداۓ سچ نیوز) حوثیوں نے یمن کے شہر مارب پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں یمنی فورس کے...

us-iran-deal us-iran-deal
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکی اڈوں پر جوابی حملے کی پلاننگ برسوں قبل تیار ہوچکی تھی، ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایرانی فضائیہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی فضائیہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگيڈیئر جنرل مسعود جعفری نے بتایا ہے کہ مسلح افواج...

social-media social-media
پاکستان12 گھنٹے ago

سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد کے خلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں یو آر ایل بلاک

سوشل میڈیا پر نازیبا اور اشتعال انگیز مواد کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کریک ڈاؤن...

Trending