پاکستان
میر رضا کی قبرکشائی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ، حیران کن انکشافات
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں میر رضا کی قبرکشائی اور دوسرے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ کے مطابق میر رضا کے جسم پر تشدد اور گولی لگنے کے نشانات پائے گئے ہیں۔
پولیس سرجن آفس کی رپورٹ کے مطابق سول جج حامد اللہ کے حکم پر میر رضا کی قبرکشائی ڈفیوز سوسائٹی مسجد قبرستان میں کی گئی۔
دوسرے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق میر رضا کو پیچھے سے گولی لگی، جو پیٹھ سے پسلیوں کو چیرتے ہوئے سینے سے باہر نکل گئی۔
رپورٹ کے مطابق میر رضا کی لاش رات 11 بج کر 50 منٹ پر قبر سے نکالی گئی، جبکہ پوسٹ مارٹم دوپہر 12 بجے شروع ہوا اور ایک بج کر 15 منٹ پر مکمل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ایک بج کر 32 منٹ پر دوبارہ دفن کردی گئی۔
پولیس سرجن رپورٹ کے مطابق میر رضا کی عمر 25 سے 26 سال کے درمیان تھی، جبکہ لاش گلنے سڑنے کے آخری مرحلے میں تھی۔ کفن بھی گلنے سڑنے کے سیال مادے اور مٹی سے آلودہ تھا۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میر رضا کا چہرہ ناقابلِ شناخت ہوچکا تھا، جبکہ زبان منہ کے اندر گل چکی تھی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ میر رضا کے پاؤں پر بھی گولیوں کے نشانات پائے گئے، جسم کے نچلے حصے پر خون کے دھبے موجود تھے جبکہ جبڑے کے حصے میں گہری چوٹ اور زخم بھی پائے گئے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق میر رضا کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اور جسم پر کالے دھبے بھی موجود تھے۔ رپورٹ میں جسم پر تشدد کے نشانات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
پولیس سرجن آفس کی رپورٹ میں قبرکشائی نمبر 09/26 اور تاریخ 8 اگست 2026 درج ہے، جبکہ کیس کا تعلق تھانہ فیروز آباد کی ایف آئی آر نمبر 795/26 سے بتایا گیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

