پاکستان
وزیراعظم کی نیویارک میں کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات ہوئی جس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا جبکہ امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور کویتی ولی عہد کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور کویت کے مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ ملاقات میں انسانی وسائل کی ترقی میں پاکستان اور کویت کے تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔۔
امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے پاک کویت مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

