پاکستان
لانگ مارچ ضرور ہوگا اور پُرامن ہوگا، مفاہمت کاراستہ کبھی بند نہیں کیا، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ضرور ہوگا اور پُرامن ہوگا۔
میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، رابطے آج بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہو تو حالات کیسے بہتر ہوں گے، ریاست سنجیدہ ہے تو عملی اقدامات کرے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کے خاندان اور کارکنوں سے متعلق اقدامات پر تحفظات ہیں، ریاست کو اپنے اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہیے، مطالبات ایڈریس نہ ہوں تو احتجاج روکنے کا مطالبہ کیسےکیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شفیع جان نے کہا ہےکہ اسلام آباد آنے کے 4 مختلف پلان بنائے ہيں اور 8 مختلف جگہوں سے اسلام آباد آئيں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کےساتھ 20 لاکھ کارکن ہوں گے، انہیں اسلام آباد پہنچنے میں 7 سے 8 دن لگيں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان سے ملاقات ہوجائے اور وہ کہہ دیں تو لانگ مارچ رُک سکتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

