تازہ ترین
ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کے خدشات، ٹرمپ کےگالف کلب پر فضائی دفاعی نظام تعینات کردیا گیا
نیو جرسی (صداۓ سچ نیوز) امریکی ویب سائٹ کے مطابق ڈرون اور میزائل حملوں کے ممکنہ خطرےکے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیو جرسی میں واقع گالف کلب پر فضائی دفاعی نظام تعینات کردیا گیا۔
امریکی دفاعی نیوز ویب سائٹ دی وار زون کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے بیڈمنسٹر میں واقع ٹرمپ کےگالف کلب کی ایسی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں امریکی صدر کےگالف کھیلنےکے دوران وہاں فضائی دفاعی نظام تعینات ہے۔
دی وار زون کے مطابق یہ ویڈیوز اور تصاویر گزشتہ اتوار کی ہیں جب ٹرمپ نیو جرسی میں اپنےگالف کورس پرگالف بیڈمنسٹر ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈ میں موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو گالف کلب میں دکھانے والی ویڈیو کے پس منظر میں مختصر فاصلےکا فضائی دفاعی نظام ایونجرنظر آرہا ہے۔ دیگر فوٹیجز میں سینٹینل فضائی دفاعی ریڈار بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
دی وار زون کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ان فوٹیجز کے اصلی ہونےکی تصدیق کی ہے۔
گالف کلب کے قریب نو فلائی زون کی خلاف ورزی پر ایف16 طیاروں کی کارروائی
ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ کی سکیورٹی سے متعلق خدشات اس وقت مزید نمایاں ہوگئے جب اتوارکو ٹرمپ کی موجودگی میں نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ (NORAD) کے ایف16 لڑاکا طیاروں نے گالف کلب کےگرد عائد عارضی نو فلائی زون میں داخل ہونے والے 2 سویلین طیاروں کو روک لیا تھا۔
نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ طیاروں کو بحفاظت ممنوعہ فضائی حدود سے باہر لے جایا گیا۔
فوکس نیوز کے مطابق دونوں طیاروں کو ٹرمپ کے نجی گالف کلب کے قریب روکا گیا تھا، جہاں صدر ٹرمپ نے ہفتےکے آخر کی تعطیلات گزاری تھیں۔
نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ پائلٹوں پر زور دیا ہےکہ وہ ہر پرواز سے قبل نوٹم کا لازمی جائزہ لیا کریں۔
اس سے قبل یکم اگست کو وائٹ ہاؤس حکام نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ٹرمپ بیڈمنسٹر میں فوجیوں سے گفتگو کر رہے تھے اور پس منظر میں ایک ایونجر نظام بھی موجود تھا۔
اس موقع پر صدر نے مذاقاً کہا کہ مجھے میزائلوں اور ڈرونز کی فکر نہیں ہے۔ایک اہلکار نے مسکراتے ہوئے اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کندھےکے اوپر سے پیچھے موجود فضائی دفاعی نظام کی طرف کرتے ہوئے جواب دیا کہ ہم نے اس کا انتظام کر رکھا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

