Connect with us

تازہ ترین

ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کے خدشات، ٹرمپ کےگالف کلب پر فضائی دفاعی نظام تعینات کردیا گیا

trump-golf-club

نیو جرسی (صداۓ سچ نیوز) امریکی ویب سائٹ کے مطابق  ڈرون اور میزائل حملوں کے ممکنہ خطرےکے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیو جرسی میں واقع گالف کلب پر  فضائی دفاعی نظام تعینات کردیا گیا۔

امریکی دفاعی نیوز ویب سائٹ دی وار زون کے مطابق  امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے بیڈمنسٹر میں واقع ٹرمپ کےگالف کلب کی ایسی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں امریکی صدر کےگالف کھیلنےکے دوران وہاں فضائی دفاعی نظام تعینات ہے۔

دی وار زون کے مطابق یہ ویڈیوز اور تصاویر گزشتہ اتوار کی ہیں جب ٹرمپ نیو جرسی میں اپنےگالف کورس پرگالف بیڈمنسٹر ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈ میں موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو گالف کلب میں دکھانے والی ویڈیو کے پس منظر میں مختصر فاصلےکا فضائی دفاعی نظام ایونجرنظر آرہا ہے۔ دیگر فوٹیجز میں سینٹینل فضائی دفاعی ریڈار بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دی وار زون کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ان فوٹیجز کے اصلی ہونےکی تصدیق کی ہے۔

گالف کلب کے قریب نو فلائی زون کی خلاف ورزی پر ایف16 طیاروں کی کارروائی

ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ کی سکیورٹی سے متعلق خدشات اس وقت مزید نمایاں ہوگئے جب اتوارکو ٹرمپ کی موجودگی میں نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ (NORAD) کے ایف16 لڑاکا طیاروں نے  گالف کلب کےگرد عائد عارضی نو فلائی زون میں داخل ہونے والے  2 سویلین طیاروں کو  روک لیا تھا۔

 نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ طیاروں کو بحفاظت ممنوعہ فضائی حدود سے باہر لے جایا گیا۔

فوکس نیوز کے مطابق دونوں طیاروں کو ٹرمپ کے نجی گالف کلب کے قریب روکا گیا تھا، جہاں صدر ٹرمپ نے ہفتےکے آخر کی تعطیلات گزاری تھیں۔

نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ پائلٹوں پر زور دیا ہےکہ وہ ہر پرواز سے قبل نوٹم کا لازمی جائزہ لیا کریں۔

اس سے قبل یکم اگست کو وائٹ ہاؤس حکام نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ٹرمپ بیڈمنسٹر میں فوجیوں سے گفتگو کر رہے تھے اور پس منظر میں ایک ایونجر نظام بھی موجود تھا۔

اس موقع پر صدر نے مذاقاً کہا کہ مجھے میزائلوں اور ڈرونز کی فکر نہیں ہے۔ایک اہلکار نے مسکراتے ہوئے اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کندھےکے اوپر سے پیچھے موجود  فضائی دفاعی نظام کی طرف کرتے ہوئے جواب دیا کہ ہم نے اس کا انتظام کر رکھا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lutan lutan
برطانیہ اور یورپ1 گھنٹہ ago

لوٹن میں عارف چوہدری ایڈووکیٹ کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ

لوٹن ( صداۓ سچ نیوز) سابق صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل...

trump-golf-club trump-golf-club
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کے خدشات، ٹرمپ کےگالف کلب پر فضائی دفاعی نظام تعینات کردیا گیا

نیو جرسی (صداۓ سچ نیوز) امریکی ویب سائٹ کے مطابق  ڈرون اور میزائل حملوں کے ممکنہ خطرےکے پیش نظر امریکی صدر...

russia ukrainian-president russia ukrainian-president
تازہ ترین2 گھنٹے ago

روس کے اسٹریٹجک ذخائر ختم ہوگئے، شمالی کوریا میزائل اور فوجی دستے فراہم کررہا ہے، یوکرینی صدر کا الزام

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس شمالی کوریا کی مدد کے...

Rawalpindi-Firing Rawalpindi-Firing
پاکستان2 گھنٹے ago

راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن نکلا، ذرائع

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میں مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم پر پستول سے فائرنگ کا واقعہ...

UK-Prime-minister UK-Prime-minister
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مانچسٹر، وزیراعظم کے غیرقانونی تارکین وطن کی نقل و حمل روکنے کے دعوے ریت کی دیوار ثابت

مانچسٹر(صداۓ سچ نیوز) برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم کے غیرقانونی تارکین وطن کی نقل و حمل روکنے کےلیے کیے جانے والے...

Advsior to Supreme Leader Mohsin Razai Advsior to Supreme Leader Mohsin Razai
تازہ ترین2 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز تب تک بند رہےگی جب تک امریکا ہماری شرائط تسلیم نہ کرلے، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل نے ایرانی شرائط نہ ماننے تک آبنائے ہرمز بند رکھنےکا اعلان کردیا،...

Mir-Raza-Ali Mir-Raza-Ali
پاکستان2 گھنٹے ago

میر رضا کیس، کیمیکل ایگزامن رپورٹ آگئی، تشدد اور شناخت چھپانے کی کوشش کا انکشاف

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا کیس میں کیمیکل ایگزامن رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان پر تشدد...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران سے خطرے کے پیش نظر ٹرمپ کو ترکی سے خفیہ طور پر منتقل کیا گیا، صحافی بھی لاعلم رہے، نیویارک ٹائمز

نیویارک ٹائمز نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ ماہ ترکی میں نیٹو سربراہی...

yemen-houthis yemen-houthis
تازہ ترین4 گھنٹے ago

آبنائے باب المندب میں حوثیوں کا کارگو جہاز پر حملہ، عملےکے 4 ارکان ہلاک

ذرائع یمنی حکومت کے مطابق آبنائے باب المندب میں حوثیوں کی جانب سےکارگو جہاز پر حملے میں عملےکے 4 ارکان ہلاک ہوگئے۔...

silver silver
پاکستان12 گھنٹے ago

سونا دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، چاندی بھی مہنگی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی بڑھ گئی اور منگل کو دو ماہ سے زائد کی...

Trending