برطانیہ اور یورپ
لوٹن میں عارف چوہدری ایڈووکیٹ کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ
لوٹن ( صداۓ سچ نیوز) سابق صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عارف چوہدری ایڈووکیٹ کے اعزاز میں سینئر صحافی شیراز خان کی جانب سے لوٹن میں استقبالیہ اور عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں لارڈ قربان حسین، میئر آف لوٹن کونسلر جاوید حسین، چوہدری خالد انجم، پاکستان پریس کلب یوکے لوٹن برانچ کے عہدیداران سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
میئر جاوید حسین نے عارف چوہدری کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ لوٹن میں مختلف کمیونٹیز باہمی ہم آہنگی اور رواداری کے ساتھ رہ رہی ہیں۔
اس موقع پر پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان معاہدۂ مکہ پر تبادلہ خیال کیا گیا، جسے شرکاء نے پاکستان کے لیے اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا۔ لارڈ قربان حسین نے کہا کہ پاکستان نے دفاعی اور سفارتی سطح پر مثبت کردار ادا کیا ہے۔
عارف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کو آئین و قانون کی بالادستی، جمہوری استحکام اور معاشی مضبوطی پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کشمیری عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
بعدازاں مسلم لیگی رہنما ماسٹر راجہ نثار خان کی جانب سے بھی عارف چوہدری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
شرکاء نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات، سیاسی مفاہمت اور عوامی حقوق کے تحفظ میں ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

