Connect with us

پاکستان

پاکستانی طلباء کے برطانوی ویزوں میں تاخیر، اعظم نذیر تارڑ کا معاملہ برطانوی ہائی کمشنر کے سامنے اٹھا دیا

Azam Nazeer Tarar with UK High Commissioner

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے ملاقات کے دوران پاکستانی طلباء کے برطانیہ کے ویزوں میں تاخیر کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اس حوالے سے حکومتی تشویش سے برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سینکڑوں پاکستانی طلباء ویزوں میں تاخیر کے باعث پریشانی کا شکار ہیں اور اس تاخیر کے باعث ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلباء کے لیے بیرون ملک تعلیم کے حصول میں حائل رکاوٹیں دور کرنا اور انہیں سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے برطانوی ہائی کمشنر کو بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بیرون ملک زیرِ تعلیم پاکستانی طلباء سے متعلق قانونی و ادارہ جاتی فریم ورک میں بہتری کے لیے ان کی سربراہی میں ایک کمیٹی کام کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی نے اس معاملے پر اپنی سفارشات مرتب کر لی ہیں اور پاکستانی طلباء کے بیرون ملک تعلیم کے لیے قانونی و ادارہ جاتی فریم ورک کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی طلباء کے بیرون ملک تعلیم کے لیے قانونی و ادارہ جاتی فریم ورک کو بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ طلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر نظام وضع کیا جا سکے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستانی طلباء کے ویزوں میں تاخیر کے معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی روابط اور تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر مملکت برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق بیرسٹر عقیل ملک بھی موجود تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Azam Nazeer Tarar with UK High Commissioner Azam Nazeer Tarar with UK High Commissioner
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستانی طلباء کے برطانوی ویزوں میں تاخیر، اعظم نذیر تارڑ کا معاملہ برطانوی ہائی کمشنر کے سامنے اٹھا دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی ہائی کمشنر جین...

oil refinery oil refinery
تازہ ترین4 گھنٹے ago

حوثیوں کا سعودی عرب کی آئل ریفائنری کو 2 ڈرونز سے نشانہ بنانےکا دعویٰ

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں کی خبر ایجنسی کی جانب سے جاری  بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ...

Moon not sighted Moon not sighted
پاکستان4 گھنٹے ago

چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول ہفتے کو، 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی

ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں یکم ربیع الاول 15 اگست جبکہ 12 ربیع الاول...

plane plane
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا ‘یو ایس ایس جارج واشنگٹن’ طیارہ بردار بحری جہاز کو مشرق وسطیٰ بھیج رہا ہے، امریکی اخبار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ امریکا طیارہ بردار بحری جہاز کو مشرق...

Mir-Raza-New Mir-Raza-New
پاکستان5 گھنٹے ago

گرفتاری کا خدشہ، میر رضا علی کے بزنس پارٹنر نے عدالت سے رجوع کرلیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا علی کے بزنس پارٹنر احمد نے گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر عدالت سے...

Petrol-Pump Petrol-Pump
پاکستان10 گھنٹے ago

پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے

پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے،جس کے باعث ڈیڈلاک برقرار ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز کے مطابق حکومت...

-pakistans-first-lunar-rover -pakistans-first-lunar-rover
پاکستان10 گھنٹے ago

سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کر دیا۔ سپارکو...

gold gold
پاکستان10 گھنٹے ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں کئی دنوں کے اضافے کے بعد کمی ریکارڈ

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق...

iran-aragchi-latest-us-attack iran-aragchi-latest-us-attack
تازہ ترین11 گھنٹے ago

امریکا انٹیلی جنس کی ناکامیوں کے باعث غلط اندازے لگاتا رہا ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا طویل عرصے سے انٹیلی جنس کی ناکامیوں...

iranian-cricket-delegation- iranian-cricket-delegation-
پاکستان11 گھنٹے ago

ایرانی کرکٹ وفد کا پی سی بی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

لاہور (صداۓ سچ نیوز) اسلامی جمہوریہ ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈکوارٹرز کا...

Trending