پاکستان
اگر حکومت لیوی کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹتی تو جماعت اسلامی آگے بڑھے گی، حافظ نعیم
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر حکومت لیوی کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹتی تو ہم آگے بڑھیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کا پورا نظام عوام کو ڈیلیور نہیں کررہا، نظام کی ناکامی کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیوی کی صورت میں جگاٹیکس لیا جارہا ہے، لیوی لگانے کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی لاگت کم کرنا تھا، اگر حکومت لیوی کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹتی تو جماعت اسلامی آگے بڑھے گی۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کمی کی گئی حالانکہ یہ کمی 130 روپے تک بنتی ہے، لیوی ختم کردی جائے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 200 سے 250 روپے تک آسکتی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مید کہا کہ آئی پی پیز سے بھی بات کی جائے تو بجلی کی قیمت میں 30 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے، ملک میں لوڈشیڈنگ جاری ہے لیکن اس کے باوجود کیپسٹی پیمنٹس لی جارہی ہیں۔
حافظ نعیم نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے ہم سے مذاکرات سے متعلق بات کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلےآنا چاہیے تھا، بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

