Connect with us

پاکستان

عمران خان کے علاج کا معاملہ، بانی کی بہن اور انکی پارٹی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی، وزیر اطلاعات

Information Minister atta tarar

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین کا مرتکب قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ علاج معالجے کے حوالے سے انتظامیہ نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا، عدالت نے واضح کہا تھا کوئی بیان بازی نہیں ہوگی لیکن میڈیا ٹاک کی گئی، سیاست بھی ہوئی، بیان بازی بھی ہوئی اور سکیورٹی میں بھی رخنہ ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق تمام لوازمات پورے کیے گئے، تحریک انصاف کی طرف سے بے بنیاد توہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی، ایک توہین عدالت ہوئی کہ شفااسپتال کے باہر ٹولیوں میں لوگ کس نے جمع کیے؟ عدالت نے کہا تھا کہ سیاسی بیان بازی نہیں کی جائے گی، بانی پی ٹی آئی، ان کی فیملی اورپارٹی توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اسپتال کے باہر تحریک انصاف کے لوگوں نے سکیورٹی رسک پیدا کیا، بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ان کی بہن اور ان کے ڈاکٹروں کی موجودگی میں ہوا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، حکومت نے ایک دن بھی بانی پی ٹی آئی کاعلاج نہیں روکا، یہ ایک طبی اور قانونی معاملہ ہے اسے سیاست کی نذر نہ کریں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی کی بہن اور ان کی پارٹی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی نے عدالتی حکم نہ مان کر اپنی یقین دہانی کی نفی کی ہے، حکومت نے نظر ثانی اپیل میں تمام قیدیوں کیلئے یکساں سہولتوں کے حوالے سے سوال اٹھایا اور نظرثانی میں مؤدبانہ طریقے سے پوچھا گیا کیا یہ سہولت ہرقیدی کو میسر ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پنجاب اور پاکستان بار کونسل نے پی ٹی آئی کے سیاسی پروپیگنڈے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے، بار کونسلز نے تنبیہہ کی ہے کہ ہمارا نام اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے، بار کونسلز نے واضح کیا ہے کسی بھی رکن کے انفرادی بیان کا کونسلز سے کوئی تعلق نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Prices Petrol Prices
پاکستان12 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن...

FLOUR FLOUR
پاکستان12 گھنٹے ago

آٹے کی قیمت میں اضافہ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کی قیمت...

rain rain
پاکستان12 گھنٹے ago

پنجاب بھر میں 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب بھر میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔...

president asif zardari and pm shehbaz sharif president asif zardari and pm shehbaz sharif
پاکستان12 گھنٹے ago

کے پی میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کے اجلاس کا امکان، صدر مملکت، وزیراعظم اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت متوقع

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کے اجلاس کا امکان...

dead dead
پاکستان12 گھنٹے ago

اسلام آباد، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔...

faisal-karim-kundi faisal-karim-kundi
پاکستان13 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ کے پاس اپنا اختیار نہیں، مراد سعید کے اشاروں پر چلتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  کہاہے کہ صوبہ اس وقت نااہل نالائق لوگوں کے ہاتھ...

mwm mwm
پاکستان13 گھنٹے ago

یمن جنگ میں پاکستان کی شمولیت ملکی مفادات اور مسلم اتحاد کے لیے نقصان دہ ہوگی، علامہ احمد اقبال رضوی

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان13 گھنٹے ago

ملک بھر میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو گرفتاریا نظر بند کرنے کی تیاریاں شروع: ذرائع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیلئے ایکشن لینے کی تیاری پکڑ لی ہے...

PM Shehbaz Sharif PM Shehbaz Sharif
پاکستان14 گھنٹے ago

فیول اسکیم سے 1 کروڑ افراد مستفید ہوچکے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل طریقے سے فیول سبسڈی اسکیم سے براہ...

Gold-Rate-in-Pakistan Gold-Rate-in-Pakistan
پاکستان14 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے روپے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اب مسلسل دوسرے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا...

Trending