پاکستان
عمران خان کے علاج کا معاملہ، بانی کی بہن اور انکی پارٹی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی، وزیر اطلاعات
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین کا مرتکب قرار دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ علاج معالجے کے حوالے سے انتظامیہ نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا، عدالت نے واضح کہا تھا کوئی بیان بازی نہیں ہوگی لیکن میڈیا ٹاک کی گئی، سیاست بھی ہوئی، بیان بازی بھی ہوئی اور سکیورٹی میں بھی رخنہ ڈالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق تمام لوازمات پورے کیے گئے، تحریک انصاف کی طرف سے بے بنیاد توہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی، ایک توہین عدالت ہوئی کہ شفااسپتال کے باہر ٹولیوں میں لوگ کس نے جمع کیے؟ عدالت نے کہا تھا کہ سیاسی بیان بازی نہیں کی جائے گی، بانی پی ٹی آئی، ان کی فیملی اورپارٹی توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اسپتال کے باہر تحریک انصاف کے لوگوں نے سکیورٹی رسک پیدا کیا، بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ان کی بہن اور ان کے ڈاکٹروں کی موجودگی میں ہوا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، حکومت نے ایک دن بھی بانی پی ٹی آئی کاعلاج نہیں روکا، یہ ایک طبی اور قانونی معاملہ ہے اسے سیاست کی نذر نہ کریں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی کی بہن اور ان کی پارٹی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی نے عدالتی حکم نہ مان کر اپنی یقین دہانی کی نفی کی ہے، حکومت نے نظر ثانی اپیل میں تمام قیدیوں کیلئے یکساں سہولتوں کے حوالے سے سوال اٹھایا اور نظرثانی میں مؤدبانہ طریقے سے پوچھا گیا کیا یہ سہولت ہرقیدی کو میسر ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پنجاب اور پاکستان بار کونسل نے پی ٹی آئی کے سیاسی پروپیگنڈے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے، بار کونسلز نے تنبیہہ کی ہے کہ ہمارا نام اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے، بار کونسلز نے واضح کیا ہے کسی بھی رکن کے انفرادی بیان کا کونسلز سے کوئی تعلق نہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

