Connect with us

پاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھنے، طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم

imran-khan-bushra

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور  بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں قید تنہائی میں رکھنے کیخلاف درخواستوں کا فیصلہ ہدایات کیساتھ نمٹا دیا۔ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی جبکہ مبشرہ خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی کی قید تنہائی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نصرت بھٹو کیس، بیگم شمیم آفریدی کے فیصلوں کے مطابق درخواستیں قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالتی ہدایات پر عمل یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ 15 دن میں عملدرآمد رپورٹ جمع کرائی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں جیل حکام کو بشریٰ بی بی سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل یقینی بنائیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھا جائے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جیل قوانین کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے ملاقات کروائی جائے، اور عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کروائی جائے۔

عدالت کے فیصلے میں عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آڈیو ریکارڈ کرکے اس کا غلط استعمال ہو تو یہ سہولت واپس لے لی جائے، بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

PM-Shehbaz-Sharif PM-Shehbaz-Sharif
پاکستان6 گھنٹے ago

وزیراعظم پشاور پہنچ گئے، ترقیاتی پیکیج سمیت اہم اعلانات متوقع

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وزیراعظم شہباز...

US Congressman US Congressman
تازہ ترین6 گھنٹے ago

مغربی کنارے میں امریکیوں کی گرفتاری، امریکی رکنِ کانگریس کی اسرائیل پر کڑی تنقید

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی رکنِ کانگریس جیمی راسکن نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی کسانوں کی زیتون کی فصل...

akram raja akram raja
پاکستان6 گھنٹے ago

پی ٹی آئی نے آئندہ 10 روز میں اے پی سی بلانے کا اعلان کردیا

پشاور(صداۓ سچ نیوز) تحریک انصاف نے آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔ سلمان اکرم راجہ...

lpg lpg
پاکستان6 گھنٹے ago

ایل پی جی کی قیمت میں 100 روپے فی کلو اضافہ، گھریلو سلنڈر کتنے کا ہوگیا؟

ایک جانب عوام کو سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے تو دوسری ایل پی جی کی...

Persian Gulf Persian Gulf
تازہ ترین6 گھنٹے ago

خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، پاسدارانِ انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے...

moterway moterway
پاکستان7 گھنٹے ago

شیخوپورہ موٹروے پرایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ، 2 اہلکار شہید، چار زخمی

شیخوپورہ (صداۓ سچ نیوز) شیخوپورہ موٹروے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں دو پولیس...

Trump Trump
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کے ساتھ بات چیت نہیں کررہے مگر معاملہ کسی نا کسی صورت حل ہوگا، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ...

crude-oil-price crude-oil-price
تازہ ترین7 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا او ر برینٹ خام تیل 110 ڈالر...

usa-uau usa-uau
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکا اوراسرائیل کا ایران پر وسط مدتی انتخابات کے بعد مختصرمگر شدید کارروائی کا منصوبہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) نیویارک ٹائمز کےمطابق امریکا اور اسرائیل ایران پر ایک بار پھر حملوں کی تیاری کر رہے...

drone attack on saudi oil refinery drone attack on saudi oil refinery
تازہ ترین7 گھنٹے ago

سعودی آئل ریفائنری پر حملے میں فلپائنی و نیپالی شہری ہلاک، پاکستانی و بھارتی زخمی ہوئے

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی فضائی دفاع نے آئل ریفائنری کی جانب داغے گئے ڈرون کو مار گرایا۔ سعودی وزارتِ...

Trending